ورلڈ بینک پاکستان میں 10 سال میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کرے گا، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری مضبوط ہے، ورلڈ بینک اگلے 10 سال میں پاکستان میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔
پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا اہم اور خوشی کا دن ہے، ورلڈ بینک کے ساتھ طویل مدتی فریم ورک کا افتتاح کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے ایف بی آر افسران کے لیے اہم پیکیج کی منظوری دے دی
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی بینک کے ساتھ پاکستان کی مضبوط شراکت داری ہے، عالمی بینک کا پاکستان کے نظام پر اعتماد ہے، عالمی بینک نے ہرشعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے اور ہائیڈرل توانائی کے اداروں میں اصلاحات سمیت کئی شعبوں میں تعاون کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کے ساتھ شراکت داری فریم ورک 10 سال پر محیط ہوگی، عالمی بینک آئندہ 10 سال میں پاکستان میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،شراکت داری فریم ورک سے آئی ٹی کے شعبے میں بھی ترقی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک نے فلڈ ریلیف کے لیے 45 کروڑ ڈالر کا اضافی قرضہ منظور کرلیا
ان کا کہنا تھا کہ جو اصلاحات آج ہورہی ہیں وہ برسوں پہلے ہوجانی چاہیے تھیں، اصلاحات سے اداروں میں کرپشن ختم ہوگی، کرپشن کے خاتمے سے فنڈز تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں کو میسر ہوں گے، ورلڈ بینک کے ساتھ شراکت داری فریم ورک میں 6 شعبوں پر توجہ دی گئی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں جو آفت 2022 میں پاکستان میں آئی تھی وہ بھی اس پروگرام کا حصہ ہے، اس کے علاوہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بھی اس پروگرام کا حصہ ہیں جب کہ 20 ارب ڈالر کے ساتھ پرائیویٹ انویسٹمنٹ کی بھی حوصلہ افزائی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بنیادی پالیسی پر اتفاق رائے کے لیے ورلڈ بینک کے نئے پروگرام کا آغاز
شہباز شریف نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ جس محنت کے ساتھ یہ پروگرام تشکیل پایا ہے، اسی محنت اور جذبے کے ساتھ اس پر عمل پیرا ہوں گے تو پاکستان یقیناً بلندیوں کو چھوئے گا اور پاکستان عظیم بنے گا اور ملکر پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news شہباز شریف کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک ورلڈ بینک وزیراعظم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شہباز شریف کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک ورلڈ بینک ورلڈ بینک کے ساتھ شہباز شریف نے کہا میں پاکستان پاکستان میں عالمی بینک شراکت داری نے کہا کہ ارب ڈالر کے لیے
پڑھیں:
بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے اعلیٰ سطحی وفد نے شنگھائی میں ملاقات کی۔
وفد میں جنرل منیجر گی لیانگ، اسسٹنٹ جنرل منیجر ہانگ شیاؤ اور سیکریٹری وومینگ ینگ شامل تھے۔
اس موقع پر بیلٹ اینڈ روڈ انفارمیشن انڈسٹری یونین کے مشیر سونگ لنگ بن، چیف کنسلٹنٹ بے چی اور کنسلٹنٹ بیلن نے بھی بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔
فنکار برادری کا اسرائیلی فلمی اداروں کے خلاف بائیکاٹ کا اعلان
وفود نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری اور دیگر اہم منصوبوں پر بریفنگ دی، اس کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل اور گرین انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق بھی تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔
بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے اہم تعمیراتی منصوبوں میں کلیدی کردار ادا کرنے پر چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کی کارکردگی کو سراہا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔
ڈالروں کی ہوس!باپ کے آخری لمحات دکھانے پرخواتین ولاگرزتنقید کی زد میں آگئیں
اس ملاقات میں سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیر برائے توانائی ناصر شاہ بھی موجود تھے۔