UrduPoint:
2025-04-25@07:40:02 GMT

سڑک کسی کے باپ کی نہیں ہے، ہم پھر اسلام آباد آئیں گے

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

سڑک کسی کے باپ کی نہیں ہے، ہم پھر اسلام آباد آئیں گے

اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 23 جنوری 2025ء ) صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ سڑک کسی کے باپ کی نہیں ہے، ہم پھر اسلام آباد آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ مذاکرات کے خاتمے کے بعد اب سڑکوں پر آئیں گے، سڑک کسی کے باپ کی نہیں ہے، ہم پھر اسلام آباد آئیں گے۔

اس دفعہ پارلیمینٹیرینز سب سے آگے ہوں گے، اگر یہ گولی چلانا چاہتے ہیں تو چلا لیں،مگر26 نومبر کے مِس فائر کا جو ردعمل آیا ہے اسکے بعد اس دفعہ گولی چل نہیں سکے گی۔ بعد ازاں صاحبزادہ حامد رضا نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات تقریبا ختم ہوگئے ہیں،بانی نے کہا کہ آج کی تاریخ میں اگر جوڈیشل کمیشن بنانے پر رضا مندی ظاہر نہیں کی جاتی تو مذاکرات ختم کردیں۔

(جاری ہے)

کل گرفتاری کی کوشش ہوئی ، لیکن وہاں ہمارے دو اڑھائی ہزار بندے تھے ، مجھے کال آئی کہ سکیورٹی دینا چاہتے تھے۔9مئی کیس اگر اوپن اینڈ شٹ تھا تو عمران خان کودو منٹ میں سزا سنا دیتے۔ایک آدمی 9مئی کو ایک وقت میں 3جگہوں پر کیسے موجود ہوسکتا ہے؟مجھ پر 9کیسز ہیں۔ 9 مئی کو ڈیڑھ سال ہوگیا لیکن کتنے لوگوں کو ابھی تک سزا ہوئی؟پروگرام میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سینیٹر طلال چوہدری نے کہاکہ صاحبزادہ حامد رضا کو اگر انتظامیہ نے گرفتار کرنا ہوتا تو کرلیتے ، جیسا کہ یہ کہتے ہیں کہ پہلے بھی یہاں سے گرفتاریاں ہوچکی ہیں، کل اگر ان کو گرفتار نہیں کرنا تھا تو اسی لئے گرفتار نہیں کیا۔

مذاکرات پر میں یہ کہوں گا کہ مذاکرات کے تین دور ہوئے، پہلی دو نشستوں میں پی ٹی آئی تحریری مطالبات نہیں دے سکی ، اب ہم نے 7 ورکنگ دن مانگے ہیں، جو کہ 28 جنوری کو بنتے ہیں، سات اتحادی جماعتیں ہیں، جنہوں نے اپنی جماعتوں اور قانون ماہرین سے مشاورت کرنی ہے۔ مذاکرات ختم کرنے کا مسئلہ کیا ہے ، یہ مذاکرات ست این آراو نکالنا چاہتے ہیں، وہ ملتا نظر نہیں آرہا، بانی نے بجلی گیس کی قیمتوں میں کمی یا دہشتگردی کیخلاف لڑنے کا نہیں کہا ، دو مطالبات تھے کہ معافی ۔ این آراو اس لئے مانگ رہے کہ یہ اوپن اینڈ شٹ کیسز ہیں، ان کو پتا ہے کہ 9 مئی یا 190ملین پاؤنڈ کیسز سے نہیں بچ سکتے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسلام آباد آئیں گے

پڑھیں:

اسلام آباد، وفاقی وزیر امیر مقام سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے ڈیم متاثرین کے حقوق کے لیے اپنی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور ان کی ترقی کو حکومت کی اولین ترجیحات میں شمار کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران، انجینئر امیر مقام سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے بدھ کے روز صوبائی وزراء کے ہمراہ وزارت میں ملاقات کی۔ وفد میں وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن گلگت بلتستان رحمت خالق، وزیر زراعت گلگت بلتستان انجینئر محمد انور، وزیر جنگلات گلگت بلتستان حاجی شاہ بیگ، و دیگر شامل تھے۔ ملاقات کے دوران دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرہ افراد کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے ڈیم متاثرین کے حقوق کے لیے اپنی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور ان کی ترقی کو حکومت کی اولین ترجیحات میں شمار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے وزراء نے انجینئر امیر مقام پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو گلگت بلتستان کے عوام کا وفاقی سطح پر حقیقی نمائندہ سمجھتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے مسلسل کوششوں اور خلوص نیت پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی سے متعلق اہم درخواست دائر
  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کیخلاف شاندار کامیابی
  • اسلام آباد، وفاقی وزیر امیر مقام سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات
  • پی ٹی آئی نے قائمہ کمیٹی داخلہ میں عمران خان سے ملاقات کا معاملہ اٹھا دیا
  • اسلام آباد میں عوامی سہولت کے لیے کئی بڑے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
  • شہر اقتدار میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، درجنوں گرفتاریاں
  • کرم کے علاقے سمیر چنار آباد میں تین روز سے جاری مذاکرات کے بعد ختم
  • جیکب آباد: محکمہ نارکوٹکس کنٹرول کی کارروائی، 100 کلوگرام چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • کریتی سینن کا مہنگا ماسک، فیشن یا فضول خرچی؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
  • ملک میں آج سے 27 اپریل تک شدید گرمی کی لہر ہوگی: این ڈی ایم اے