کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے خاتون جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
سپر ہائی وے پر خونی ڈمپر نے ڈائیو بس اڈے کے قریب موٹر سائیکل سوار بہن، بھائی اور بہنوئی کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں بہن جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ۔متوفیہ کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی ۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت 26 سالہ عظمیٰ کے نام سے کی گئی جبکہ متوفیہ کے شوہر کو 30 سالہ نذر حسین اور بھائی کو 25 سالہ جعفر کے نام سے شناخت کیا گیا ۔
ایس ایچ او سچل انسپکٹر اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے ڈمپر سمیت فرار ہوگیا جس کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ حادثے کا شکار افراد کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا: 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق، 3 زخمی
---فائل فوٹو
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کے پی میں گزشتہ دو روز میں بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارش اور سیلاب سے 19 گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ 17 گھر جزوی اور 2 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 25 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔