ملیر سے محنت کش کے گھر سے 2جواں سالہ بیٹیاں مبینہ طورپر اغواء
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) ملیر موسی گوٹھ کے قریب محنت کش کے گھر سے 2 جواں سال بیٹیاں مبینہ طور پر اغوا ہوئیں شاہ لطیف تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تاحال دونوں لڑکیوں کو بازیاب نہ کیا جاسکا ۔مغوی لڑکیوں کی والدہ نسرین نے نمائندہ جسارت کو بتا یا کہ شاہ لطیف تھانے کی حدود ملیر کے موسی گوٹھ کی رہائشی ہوں 13جنوری کو میرا شوہر عبدالجلیل اور بیٹا مزدوری پر گئے ہوئے تھے،میں سامان لینے گھر سے باہر گئی تھی واپس آکر دیکھا تو دونوں بیٹیاں 15سالہ عائشہ اور 12سالہ فضا گھر پر موجود نہیں ہیں جس کے بعد ہم نے تھانے پہنچ کر مقدمہ درج کروایا، سات روز سے تلاش کر رہے ہیں پولیس کوئی مدد نہیں کر رہی مختلف علاقوں میں تلاش کیا کہیں سے کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ملیر کورٹ کے قریب جنرل اسٹور میں ڈکیتی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر کورٹ کے قریب قائم جنرل اسٹور میں مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کر ڈالی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں تین ڈاکوؤں کو دکان میں داخل ہوتے، اسلحہ کے زور پر نقدی اور سامان لوٹتے اور فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے اپنے چہرے ڈھانپ رکھے تھے تاکہ شناخت سے بچ سکیں، تاہم واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔