Jasarat News:
2025-07-27@05:21:54 GMT

بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7 فروری تک توسیع

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

اسلام آباد ( آن لائن)ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7 فروری تک توسیع کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کو جیل میں شامل تفتیش کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ بشریٰ بی بی کی تھانہ رمنا میں درج عبوری درخواست ضمانت کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج چوہدری عامر ضیاء نے کی۔ دوران سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل انصر کیانی اور
پراسیکیوٹر چوہدری زاہد آصف پیش ہوئے۔ بشریٰ بی بی کے وکیل نے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتار ہیں استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔ پراسیکیوٹر چوہدری زاہد آصف نے موقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی شامل تفتیش نہیں ہوئیں ضمانت خارج کی جائے۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے جمع کرائے گئے مچلکوں کی بھی تصدیق کی جائے۔ بشریٰ بی بی ہر مقدمے کا دفاع کررہی ہیں پولیس جیل میں جا کر شامل تفتیش کرے۔ عبوری ضمانت کی درخواست ہے جس میں ملزم کی حاضری لازمی ہوتی ہے۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7 فروری تک توسیع کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کو جیل میں شامل تفتیش کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شامل تفتیش کی درخواست بی بی کی

پڑھیں:

( 9 مئی مقدمات)ضمانت منسوخ ، عمران خان کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں درخواست دائر کردی
بانی پی ٹی آئی سے وکالت نامے دستخط کرانے ہیں جیل انتظامیہ رکاوٹ پیدا کر رہی ہے، درخواست

لاہور کے 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منسوخ ہونے کے معاملے پر انہوں نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں درخواست دائر کردی ہے۔درخواست ایڈووکیٹ فیصل ملک کی جانب سے اے ٹی سی میں دائر کی گئی ہے۔درخواست گزار کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکالت نامے دستخط کرانے ہیں جس میں جیل انتظامیہ رکاوٹ پیدا کر رہی ہے، اگست سے پہلے سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواستیں دائر کرنا چاہتے ہیں۔اس معاملے پر عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جیل حکام آج ہی وکالت نامے دستخط کروا کے رپورٹ آج تک عدالت میں دیں۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی 9 مقدمات میں ضمات مسترد ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
  • راولپنڈی: شادی شدہ خاتون کا قتل، تفتیش میں معاونت کیلئے 10 رکنی ٹیم تشکیل
  • عمران خان نے 9 مئی کیس میں ضمانت منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
  • بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کیس میں ضمانت منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
  • ( 9 مئی مقدمات)ضمانت منسوخ ، عمران خان کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
  • قبل از گرفتاری ضمانت مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری قرار
  • صدر پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر کا سرنڈر کرنے کا فیصلہ
  • اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 19 ستمبر تک توسیع
  • قوم کا اتحاد دشمن کی شکست کی ضمانت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • پی ٹی آئی کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا: اسد عمر