لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری 2025)جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے شیر کا بچہ رکھنے کے الزام میں ٹک ٹاکر رجب بٹ کو سزا سنا دی،عدالت نے ٹک ٹاکر کو کمیونٹی سروس کی سزا سنائی ،رجب بٹ نے غیرقانونی طور پر شیر کا بچہ اپنے پاس رکھنے کا اعتراف کیا تھا،جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ ٹک ٹاکر رجب بٹ ایک سال تک پرو بیشن افسر کے ماتحت کمیونٹی سروس فراہم کریں گے،عدالت نے محکمہ وائلڈ لائف کو جانوروں کے تحفظ بارے تمام مواد رجب بٹ کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

ٹک ٹاکررجب بٹ اپنے 5 منٹ کے وی لاگ میں جانوروں کے حقوق پر گفتگو کریں گے۔ وی لاگ ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں پرو بیشن افسر کی اجازت کے بعد اپ لوڈ ہوگا۔ وی لوگ میں جانوروں کے تحفظ اور حقوق سے متعلق گفتگو ہوگی۔

(جاری ہے)

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر پروبیشن آفیسر رجب بٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرے تو وہ حاضری کے پابند ہوں گے۔ فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔

معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ نے بیان میں اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس سے غیر قانونی طور پر شیر کا بچہ برآمد ہوا۔ غلطی کا ادراک کرتے ہوئے رضاکارانہ طور پر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے کمیونٹی سروس فراہم کروں گا اور جنگلی جانوروں کے حقوق سے متعلق مثبت پیغام دوں گا، خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔رجب بٹ کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ میرے علم میں نہیں تھا کہ جنگلی جانور تحفے کے طور پر وصول نہیں کئے جا سکتے۔

اب سمجھ گیا ہوں کہ ان حالات میں جنگلی جانوروں کو رکھنا نا مناسب ہے۔ مجھے اپنے عمل پر افسوس ہے۔ بطور سوشل میڈیا انفلوئنسر مجھے مثبت مواد بنانا چاہیئے۔ میں شیر کا بچہ رکھنے کا مجاز نہیں تھا میں نے اس عمل سے غلط مثال قائم کی ۔ رجب بٹ کے خلاف وائلڈ لائف افسر نے کلندرا جمع کروایا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ٹک ٹاکر رجب بٹ کو غیر قانونی اسلحہ اور لائسنس کے بغیر غیر قانونی نومولود شیر کا بچہ گفٹ لینے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

ٹک ٹاکر رجب بٹ کو پنجاب وائلڈ لائف نے پولیس کی مدد سے ان کے پارک ویو گھر سے حراست میں لیا گیا تھا۔پولیس کے چھاپے کے دوران رجب بٹ کے پاس سے غیر قانونی گن بھی برآمد ہوئی تھی۔ چونگ پولیس نے ٹک ٹاکر کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیا تھا۔چوہنگ پولیس نے سب انسپکٹر ارسلان اعجاز کی مدعیت میں رجب علی پر پنجاب آرمز آرڈیننس 1965 کے تحت مقدمہ بھی درج کیاتھا۔ٹک ٹاکر کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر کے متن کے مطابق رجب علی نے اپنے گھر میں ممنوعہ جانور رکھے ہوئے ہیں جو کسی قسم کا لا اینڈ آڈر کا مسئلہ بن سکتا تھا۔ جبکہ ملزم کے پارک ویو گھر میں دوران تلاشی سلور رنگ کے ڈبے سے ایک رائفل 223 بور اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں تھیں۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ٹک ٹاکر رجب بٹ کو جانوروں کے شیر کا بچہ

پڑھیں:

پیٹرول پمپ سیل کرنے کے الزام میں میئر کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250918-11-14
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) پیٹرول پمپ سیل کرنے اور قبضہ کرنے کے الزام میں میرپورخاص کے میئر، میونسپل کمشنر اور ایس ایچ او ٹاون سمیت 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزمان نے ہائیکورٹ حیدرآباد سے ایک ہفتے کی عبوری ضمانت حاصل کر لی ہے تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے ایک شہری راجہ اشتیاق علی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ میرپورخاص میں دائر درخواست کے بعد ٹاؤن تھانے میں میونسپل کارپوریشن کے میئر عبدالرؤف غوری، میونسپل کمشنر انیس الرحمان سیال، میونسپل کارپوریشن میں تجاوزات سے متعلق افسران اورنگزیب مغل، ٹیکسیشن افسر عبدالسلام میمن، انکرچمنٹ انچارج حاجی صدیق، ایس ایچ او ٹاون کامران ہالیپوٹو، اے ایس آئی عرس محمد مری سمیت پولیس اہلکاروں اور میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں کے خلاف بھتہ، اقدام قتل، ہنگامہ آرائی اور دیگر الزامات کے تحت پیٹرول پمپ کے مالک راجہ اشتیاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے درخواست گزار نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ تمام کاروائی کا سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ محفوظ ہے زیر زمین ٹینک میں ذخیرہ شدہ 5000 لیٹر تیل قبضے میں لے لیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ : روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں 3 افراد گرفتار
  • کشمیری رہنماﺅں کوبٹ کے جنازے میں شرکت سے روک دیاگیا
  • کشمیری رہنماﺅں کو عبدالغنی کے جنازے میں شرکت سے روک دیاگیا
  • پیٹرول پمپ سیل کرنے کے الزام میں میئر کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا
  • جرمنی؛ گستاخِ اسلام کو چاقو مارنے کے الزام میں افغان نژاد شخص کو عمر قید
  • ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اغوا کرنے والے حسن زاہد کو معاف کیوں کیا؟
  • سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو کیوں معاف کیا؟ ٹک ٹاکر نے سب کچھ بتادیا
  • اقوام متحدہ نے رپورٹ میں اسرائیلی قیادت پر غزہ میں نسل کشی کا الزام عائد کردیا
  • سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو معاف کرنے کی وجہ بتا دی
  • کتنے میں ڈیل ہوئی؟ سامعہ حجاب کو سخت سوالات کا سامنا، ٹک ٹاکر نے حسن زاہد کو معاف کرنے کی وجہ بتادی