مریم نواز سے متعلق سوشل میڈیا پر توہین آمیز الفاظ کے استعمال پر ایک شخص گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر واٹس ایپ گروپ ممبر سمیت ایڈمن پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے توہین آمیز الفاظ استعمال کر کے عوام میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز سے متعلق سوشل میڈیا پر توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کو پاکپتن سے گرفتار کیا گیا۔ توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر واٹس ایپ گروپ ممبر سمیت ایڈمن پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے توہین آمیز الفاظ استعمال کر کے عوام میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
گاڑی کے شیشوں پر منٹوں میں حیران کن فن پارے، پیٹرول پمپ پر کام کرنے والا نوجوان آرٹسٹ سوشل میڈیا پر وائرل
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان آرٹسٹ کو گاڑیوں کے شیشوں پر چند منٹوں میں فن پارے تخلیق کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پیٹرول پمپ پر کام کرنے والا یہ باصلاحیت نوجوان پیٹرول ڈلوانے کے لیے آنے والی گاڑیوں کے شیشوں پر مختلف کرداروں اور خوبصورت مناظر کی تصویریں بناتا ہے۔ اس کے فن کی باریکی اور مہارت دیکھ کر صارفین داد دیے بغیر نہیں رہتے۔
@sheroz.finger.arteuro art ooh✨✨♬ Way down We Go – KALEO
نوجوان کے بنائے گئے آرٹ میں معروف کارٹون سمیت دیگر دلکش ڈیزائن شامل ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس نوجوان کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اس کی حوصلہ افزائی کی۔
بہت سے صارفین کا کہنا تھا کہ ایسے ہنرمند نوجوانوں کو مناسب مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں اور ملک کا نام روشن کریں۔
کئی صارفین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ٹیگ کیا کہ اس نوجوان کا فن ضائع نہیں ہونا چاہیے جبکہ چند صارفین کا خیال تھا کہ پاکستان میں ایسے بہت سا ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
فن پارے نوجوان آرٹسٹ ویڈیو وائرل