Daily Ausaf:
2025-06-09@22:18:51 GMT

12 اشیاء سستی، 14کی قیمتوں میں اضافہ، عوام کیلئے اہم خبر

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.77 فیصد تک مزید کمی ہوگئی۔اسلام آباد سے ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی بڑھنے کی شرح سالانہ بنیادوں پر 0.52 فیصد پر آگئی ہے۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کردیے۔ ایک ہفتے میں 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 12 اشیاء سستی اور 5 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر فی کلو 33.

99 فیصد سستے ہوئے، گزشتہ ہفتے میں انڈے فی درجن 10.23 فیصد سستے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 9.79 فیصد، آلو7.37 فیصد، دال چنا1.61 فیصد اور مرغی ایک فیصد سستی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے میں چینی ایک ہفتے میں 2.93 فیصد مہنگی ہوئی، اس دوران کیلے 2.70 فیصد اور لہسن 0.60 فیصد مہنگے ہوئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹوٹا چاول0.47 فیصد مہنگا ہوا۔

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں

پڑھیں:

3سال کے دوران پاکستان میں گروتھ بڑھی ہے‘ مشیر وزیر خزانہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ تین سال میں دنیا بھر میں گروتھ نیچے گئی لیکن پاکستان میں گروتھ بڑھی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس مہنگائی میں کمی آئی ہے جب کہ کئی ممالک میں مہنگائی جوں کی توں ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہیں نا کہیں کچھ نا کچھ بہتری آئی ہے۔خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ زراعت کے شعبے میں گراوٹ پر کی کئی وجوہات ہیں جن میں پانی اور بارش کی کمی بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اقتصادی سروے دوہزار چوبیس پچیس پیش کرتے ہوئے بتایا کہ رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 2.7 فیصد رہی، پاکستان کی افراط زر 4.6 فیصد ہے، پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد پر آگیا ہے۔سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا آئی ایم ایف پروگرام کا مقصد میکرو اکنامک استحکام تھا ، عالمی گروتھ کی نسبت پاکستان نے جی ڈی پی گروتھ میں ریکوری کی، عالمی مہنگائی دو سال پہلے 6.8 تھی جو اب 0.3 فیصد ہے، پاکستان میں اس وقت مہنگائی کی شرح 4.6 فیصد ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مہنگائی پر قابو پا لیا‘ ملکی معیشت درست سمت میں ہے‘وزیر خزانہ نے اقتصادی سروے پیش کردیا
  • مہنگائی تھمی نہیں‘ اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے عوام سال بھر پریشان رہے‘ادارہ شماریات
  • 3سال کے دوران پاکستان میں گروتھ بڑھی ہے‘ مشیر وزیر خزانہ
  • مہنگائی تھمی نہیں، اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے عوام سال بھر پریشان رہے
  • 3 سال میں دنیابھر میں گروتھ کم ، پاکستان میں بڑھی ہے،  مشیروزارت خزانہ
  • مہنگائی پر قابو پا لیا، ملکی معیشت درست سمت میں ہے، وزیر خزانہ نے اقتصادی سروے پیش کردیا
  • بجٹ تجاویز کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب، اقتصادی سروے جاری
  • مہنگائی پر قابو پا چکے ہیں، ملکی معیشت درست سمت میں ہے، وزیر خزانہ
  • مہنگائی تھمی نہیں؛ اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے عوام سال بھر پریشان رہے
  • مریم نواز نے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے دیں نہ مارکیٹ میں کمی ہوئی: عظمیٰ بخاری