بنکاک میں بدترین فضائی آلودگی کے باعث اسکول بند کردیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
بنکاک میں بدترین فضائی آلودگی نے معمولات زندگی کو معطل کر رکھ دیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں فضائی آلودگی کے باعث 350 سے زائد اسکول بند کر دیے گئے۔
اس بات کا اعلان کرتے ہوئے بنکاک میٹروپولیٹن انتظامیہ نے کہا کہ شہر میں ہوا کے خراب معیار کی وجہ سے اپنے تمام 352 اسکولوں کو بند کر رہے ہیں۔
اعلان میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں کے بند ہونے کے باعث طلبا کے تعلیمی نقصان کو بچانے کے لیے آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ بنکاک میں ہی 2020 کو بھی 437 اسکولوں کو فضائی آلودگی کے باعث بند کرنا پڑا تھا۔
سوئٹزرلینڈ میں قائم ایئر کوالٹی مانیٹر ادارے IQAir کے مطابق بنکاک اس وقت دنیا کا چوتھا آلودہ ترین شہر ہے۔
ادارے مطابق اس وقت ہوا کے معیار کی خرابی اتنی ہے جو خطرناک بیماریوں کا سبب بن سکتی ہیں۔
جس پر مقامی حکام نے شہریوں کو بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔
شہریوں کو ’ورک فرام ہوم‘ کی ہدایت بھی کی گئی جب کہ شہر میں بھاری گاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی لگا دی گئی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ہزاروں پاسپورٹ چوری ہونے کا معاملہ، تمام بلاک کردیے، ڈی جی کا دعویٰ
ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ اِس معاملے میں جتنے پاسپورٹ جاری ہوئے ان کو بلاک کردیا گیا، اِن پاسپورٹس کی دوبارہ تجدید نہیں ہوئی اور نہ ہی ہوگی، یہ بہت ہی تشویش ناک معاملہ ہے۔ کنوینر کمیٹی کا کہنا تھا کہ جس طرح کے حالات ہیں اِن پاسپورٹ کا غلط استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد سمیت 25 پاسپورٹس آفس سے 32 ہزار 6 سو 74 پاسپورٹس چوری کے معاملہ پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ اِس معاملے میں جتنے پاسپورٹ جاری ہوئے ان کو بلاک کردیا گیا، اِن پاسپورٹس کی دوبارہ تجدید نہیں ہوئی اور نہ ہی ہوگی، یہ بہت ہی تشویش ناک معاملہ ہے۔ کنوینر کمیٹی طارق فضل چودھری نے کہا کہ جس طرح کے حالات ہیں اِن پاسپورٹ کا غلط استعمال کیا جاسکتا ہے جب کہ حکام نے بتایا کہ 2 سال پہلے نادرا اور پاسپورٹ کا سائبر آڈٹ ہوا۔
ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ جو لوگ یہاں سے سعودی عرب گئے وہاں وزارت داخلہ نے اِن کو پکڑا، سعودی عرب نے افغان شہریوں سے وہاں سے ڈی پورٹ کیا ،اس واقعے کے بعد نادرا اور پاسپورٹ کا سسٹم مکمل ڈیجیٹائز کردیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب کوئی بھی جعلی کام کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے، اس سے قبل جعلی پاسپورٹ والوں کو نہ پکڑنے کا تصور ہی نہیں کیا جاسکتا۔ کنوینر کمیٹی طارق فضل چودھری نے سوال کیا کہ مشکوک شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کا تناسب کتنا فیصد ہوگا۔؟ دوسری جانب پی اے سی کی ذیلی کمیٹی نے ڈی جی پاسپورٹ کو انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔