خانہ فرہنگ ایران پشاور میں نعت خوانی کے مقابلے کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
نوجوانوں نے نعت خوانی کے ذریعے نبی اکرم ﷺ سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔ یہ صرف ایک مقابلہ نہیں تھا بلکہ نوجوانوں کی روحانی تربیت، اسلامی تشخص کے استحکام، اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ کا ایک بہترین ذریعہ بھی تھا۔ اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور اور ادارہ تبلیغ الاسلام کے تعاون سے خیبر پختونخوا کی صوبائی سطح پر نوجوان نعت خوانوں کی چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان کو سیرہ طیبہ کی جانب راغب کرنے کے لئے خانہ فرہنگ ایران پشاور میں نعت خوانی کے مقابلہ کا انعقاد کیا گیا، یہ مقابلہ اسلامی وحدت کو فروغ دینے، دینی شناخت کو مضبوط کرنے اور نوجوان نسل میں اسلامی فن کے اصل جوہر کو اجاگر کرنے کے مقصد سے ترتیب دیا گیا تھا۔ مقابلے میں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے نوجوانوں نے شرکت کی۔ انہوں نے نعت خوانی کے ذریعے نبی اکرم ﷺ سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔ یہ صرف ایک مقابلہ نہیں تھا بلکہ نوجوانوں کی روحانی تربیت، اسلامی تشخص کے استحکام، اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ کا ایک بہترین ذریعہ بھی تھا۔ یہ موقع ان کے لیے نہ صرف اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا ذریعہ بنا بلکہ ایک روحانی اور خوشگوار ماحول میں ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ کا تجربہ بھی فراہم کیا۔
خانہ فرہنگ ایران اور ادارہ تبلیغ الاسلام کی جانب سے اس روحانی اور ثقافتی پروگرام کی بہترین میزبانی کی گئی۔ ان دونوں اداروں کے تعاون نے پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کیا گیا اور یہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے ثقافتی اور دینی تعلقات کی عکاسی بھی کرتا ہے۔ پشاور میں منعقدہ یہ نعت خوانی کا مقابلہ ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ ثقافتی سرگرمیوں کی بہترین مثال ہے، جس نے نوجوانوں کے دلوں میں محبت، روحانیت، اور اسلامی اتحاد کا پیغام کامیابی سے منتقل کیا۔ یہ پروگرام اس بات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے کہ ثقافتی تعاون کے ذریعے آئندہ نسلوں کی روحانی اور اخلاقی تربیت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نعت خوانی کے
پڑھیں:
سال 2025 کا روشن ترین سپر مون کل رات آسمان پر نمودار ہوگا
ثمرہ فاطمہ:سال 2025 کا دوسرا اور روشن ترین سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا.
ماہرینِ فلکیات کے مطابق سال 2025 کا دوسرا اور روشن ترین سپر مون، جسے “سپر بیور مون” کہا جاتا ہے، 5 نومبر کی رات کو دیکھا جا سکے گا۔
یہ دلکش فلکی مظہر پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر حصوں میں واضح طور پر نظر آئے گا۔
رپورٹس کے مطابق 5 نومبر کو چاند زمین کے سب سے قریب ترین فاصلے — تقریباً 2 لاکھ 21 ہزار 817 میل — پر ہوگا، جو اکتوبر کے سپر مون کے مقابلے میں تقریباً 2,800 میل زیادہ قریب ہے۔
ماہرین کے مطابق سپر مون عام چاند کے مقابلے میں 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔
فلکیاتی کیلنڈر کے مطابق سال کا تیسرا اور آخری سپر مون 5 دسمبر کو دیکھا جا سکے گا۔
پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ ۔منگل 04نومبر ، 2025