امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف تاریخی آپریشن کا آغاز ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
امریکا سے غیر قانونی تارکین وطن کی اب تک کی سب سے بڑی ملک بدری کا آغاز ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ حکم نامہ، پاکستان سے امریکا جانے کے منتظر ہزاروں افغانوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا
وائٹ ہاؤس نے جمعے کو فوجی طیارے میں سوار لوگوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اب تک سینکڑوں تارکین وطن کو گرفتار کرکے ملک سے باہر بھیج دیا گیا ہے۔
’غیر قانونی طور پر داخل ہوگے تو بھگتوگے‘وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پوری دنیا کو ایک مضبوط اور واضح پیغام دے رہے ہیں کہ اگر آپ غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوئے تو آپ کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس نے 538 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے جن میں ایک مشتبہ دہشت گرد اور 4 گینگسٹرز بھی شامل ہیں جبکہ ان میں کئی افراد نابالغوں کے خلاف جنسی جرائم کے مجرم بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ میں ملک بدری کا سب سے بڑا آپریشن اچھی طرح سے جاری ہے اور اس حوالے سے جو وعدہ کیا گیا وہ پورا کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیے: امریکا کی 22 ریاستوں نے صدر ٹرمپ کا کون سا حکم عدالت میں چیلنج کردیا؟
ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران غیر قانونی امیگریشن کے خلاف کریک ڈاؤن کا وعدہ کیا تھا اور اپنی دوسری میعاد کا آغاز متعدد ایگزیکٹو آرڈرز کے ساتھ کیا تھا جن کا مقصد امریکا میں داخلے کے عمل میں اصلاحات کرنا تھا۔
Deportation flights have begun.
President Trump is sending a strong and clear message to the entire world: if you illegally enter the United States of America, you will face severe consequences. pic.twitter.com/CTlG8MRcY1
— Karoline Leavitt (@PressSec) January 24, 2025
’مجرم ایلینز‘ کی ملک بدری کے عزم کا اعادہاپنے دفتر میں پہلے دن ٹرمپ نے جنوبی سرحد پر ’قومی ایمرجنسی‘ کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے ’مجرم ایلینز‘ (غیر قانونی تارکین وطن) کو ملک بدر کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مزید فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان بھی کیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے پناہ گزینوں کی آباد کاری کو بھی منسوخ کر دیا ہے اور نئی امیگریشن پالیسیوں کو نافذ نہ کرنے والے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ بھی دیا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے دن کونسے بڑے فیصلے کیے؟
دفتر برائے ہوم لینڈ سیکورٹی شماریات کے مطابق امریکا میں ایک کروڑ 10 لاکھ غیر دستاویزی تارکین وطن موجود ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا امریکا اور تارکین وطن امریکا تارکین وطن انخلا ڈونلڈ ٹرمپ غیر قانونی تارکین وطن ملک بدریذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا امریکا اور تارکین وطن امریکا تارکین وطن انخلا ڈونلڈ ٹرمپ غیر قانونی تارکین وطن ملک بدری غیر قانونی تارکین وطن ڈونلڈ ٹرمپ امریکا میں وائٹ ہاؤس ملک بدری کے خلاف کیا تھا
پڑھیں:
جی ٹی روڈ ترنول پر غیر قانونی مونو لنتھ کے خلاف ایم سی آئی اور ڈی ایم اے کی کارروائی
جی ٹی روڈ ترنول پر غیر قانونی مونو لنتھ کے خلاف ایم سی آئی اور ڈی ایم اے کی کارروائی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )جی ٹی روڈ ترنول پر غیر قانونی مونو لنتھ کے خلاف ایم سی آئی اور ڈی ایم اے کی کارروائی، موٹر وے چوک سے سنگجانی ٹول پلازہ تک 30 غیر قانونی مونو لتھ ہٹا دیے گئے، باقی ماندہ غیر قانونی مونو لتھ اگلے مرحلے میں ہٹائے جائیں گے۔رائٹ آف وے پر غیر قانونی تشہیر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عنل پیرا ہیں۔ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انعم فاطمہ کے مطابق ڈی ایم اے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی مشترکہ کارروائی سے جی ٹی روڈ کا حسن بحال، غیر قانونی تشہیری مونو لتھ کے باعث شہریوں کو ڈرائیونگ کے دوران دقت کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ ،ہیوی مشینری کی مدد سے مونو لتھ ہٹائے گئے، رائٹ آف وے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ترنول سے سنگجانی تک غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن تیز،رہائشی اور تجارتی علاقوں میں بھی غیر قانونی تشہیر کے خلاف آپریشن کا جلد آغاز کیا جائے گا،ڈی ایم اے کا کلین اینڈ گرین اسلام آباد کے لیے اقدامات جاری،شہری خوبصورتی کے لیے غیر قانونی تشہیر کا خاتمہ ضروری۔ڈاکٹر انعم فاطمہ کے مطابق اسلام آباد میں رائٹ آف وے کی حدود میں غیر قانونی بورڈز کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردنیا کی بااثر ترین شخصیات:پاکستانی وزیر اعظم،فیلڈ مارشل،مفتی تقی عثمانی شامل دنیا کی بااثر ترین شخصیات:پاکستانی وزیر اعظم،فیلڈ مارشل،مفتی تقی عثمانی شامل میئر نیویارک کا انتخاب: بیلٹ پر ممدانی کا نام 2 مرتبہ آنے پر ایلون مسک کی تنازع کھڑا کرنیکی کوشش صیہونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے فیصلہ کن کردار اداکیا، ایرانی سفیر پی ایف یو جے ورکرزکے زیر اہتمام صحافیوں کو درپیش سنگین صورتحال کیخلاف احتجاجی مظاہرہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد میں سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اہم اجلاس غزہ میں عالمی فوج کی تعیناتی کیلئے امریکا نے اقوام متحدہ سے منظوری مانگ لیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم