یوٹیلیٹی اسٹور زکے مستقبل کا فیصلہ آئندہ اجلاس میں ہوگا،وزیرصنعت
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
اسلام آباد/لاہور(اے پی پی+نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹور زکے مستقبل کا فیصلہ آئندہ اجلاس میں ہوگا ،یوٹیلیٹی اسٹورکی تنظیم نو کے لیے کئی نجی کمپنیاں دلچسپی رکھتی ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے حوالے سے اپنی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ نے اجلاس میں شرکت کی اور اہم تجاویز
پیش کیں۔یوٹیلیٹی اسٹورز کے حوالے سے وزیراعظم کی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے مشاورت کی گئی۔یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے عمل کو تیز کرنے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین اور آئوٹ لیٹس کی پروڈکٹیویٹی کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیلیٹی اسٹور کے کنٹریکٹ ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف درخواست مسترد کر دی،عدالت نے قرار دیا کہ اسی نوعیت کی درخواست پہلے ہی ایک دوسرے بینچ سے مسترد ہو چکی ہے،اس لیے حقائق چھپا کر دوبارہ درخواست دائر نہیں کی جا سکتی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یوٹیلیٹی اسٹورز اجلاس میں کے لیے
پڑھیں:
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے بعد خوفناک آتشزدگی، 22 افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میکسیکو کی ریاست سونورا کے شہر ہرموسیو میں ایک سپر مارکیٹ میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ یہ دھماکا بجلی کے ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہوا، جس کے باعث پورے اسٹور میں آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکے کے وقت درجنوں افراد خریداری میں مصروف تھے، جس کے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے چند لمحوں بعد آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے سپر اسٹور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اور دھوئیں کے بادل فضا میں پھیل گئے۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 7 بچے اور ان کے والدین بھی شامل ہیں، جن میں 4 لڑکے اور 3 لڑکیاں تھیں۔ حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔