میرپورماتھیلو،خسرہ کی وبا بے قابو ،6 سالہ بچہ جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
میرپور ماتھیلو(نمائندہ جسارت) ڈی ایچ او محکمہ ہیلتھ کی نااہلی کے باعث خسرہ کی وبا بے قابو مزید ایک 6 سالہ معصوم بچی چل بسی گھر میں کہرام محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں بدستور غائب ، کئی بچے خسرہ کی وبا میں تڑپنے لگے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ او محکمہ ہیلتھ ڈسٹرکٹ گھوٹکی کی نااہلی کے باعث میرپور ماتھیلو ، یارو لونڈ جروار سمیت ڈسٹرکٹ گھوٹکی میں خسرہ کی وبا پر کنٹرول نہیں ہو سکا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز میرپور ماتھیلو کے نواحی علاقے گاؤں یارو لونڈ میں مزید ایک6 سالہ معصوم بچی صفیہ ولد عبدالمالک لونڈ دم توڑ گئی ہے جس وجہ سے گھر میں کہرام مچا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے خسرہ کی وبا کے باعث معصوم بچوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں ہم نے کئی مرتبہ احتجاج کیا ہے لیکن تاحال محکمہ ہیلتھ کی جانب سے اس وقت تک ڈاکٹرز کی ٹیمیں نہیں بھیجی جا رہی ہیں جس وجہ سے خسرہ کی وبا بے قابو ہو گئی ہے انھوں نے مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر ڈاکٹروں کی ٹیمیں بھیجی جائیں بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محکمہ ہیلتھ خسرہ کی وبا
پڑھیں:
7 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار،
7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر غازی آباد پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیا۔
ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے بتایا کہ 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم ریاض گرفتار کرلیا گیا۔
بچی گھر سے باہر گلی میں کریانہ اسٹور پر سرف لینے گئی تھی تو اسٹور والے ملزم ریاض نے بچی کو ورغلا پھسلا کر بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔
ایس پی کینٹ نے کہا کہ متاثرہ بچی کے والد عابد کھوکھر کی مدعیت میں نامزد ملزم ریاض کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا۔