چمپئنز ٹرافی، راشد لطیف کا فخر اور شان سے اوپننگ کرانے کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت پر سے توجہ ہٹانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرین شرٹس کو28سال بعد اپنے ملک میں ہونیوالے ایونٹ پر فوکس کرنا چاہیے، انہیں بھول جانا چاہیے کہ بھارت ٹیم کیا کررہی ہے البتہ اپنی ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کے طریقے دیکھنے چاہیں۔ ایک انٹرویو میں سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ پاکستان دفاعی چمپئن کے طور پر ایونٹ میں داخل ہوگا ، گرین شرٹس کو اٹیکنگ کرکٹ کھیلنی چاہیے، ہمارے پاس ہوم کنڈیشنز کیلئے اسپنر کی شکل میں ابرار احمد، سفیان مقیم، اسامہ میر جیسے بالرز دستیاب ہیں۔ اسی طرح بیٹنگ میں فخر زمان ، شان مسعود، صائم ایوب اور عبداللہ شفیق کا ساتھ حاصل ہے لیکن نوجوان اوپنر کی عدم موجودگی میں مجھے لگتا ہے کہ شان مسعود کیساتھ جانا چاہیے۔راشد لطیف نے کہا کہ تمام کھلاڑی باصلاحیت ہیں، صحیح امتزاج تلاش کرنا ایک چیلنج ہوسکتا ہے۔ مجھے یقین نہیں ہے کہ سلیکٹرز کیا سوچ رہے ہیں لیکن شاید وہ فخر اور شان مسعود کو اوپننگ جوڑی کے طور پر منتخب کریں گے، ہمیں انتظار کرکے دیکھنا پڑے گا۔ سابق کپتان نے پاکستان اور بھارت کے علاوہ انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کو بھی مضبوط قرار دیا، انکا کہنا تھا کہ یہ 4 ٹیمیں دونوں ایشیائی ٹیموں کیلئے بڑا چیلنج ہوسکتی ہیں۔ چیمپئینز ٹرافی کا افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ روایتی حریف پاک بھارت ٹیمیں 23فروری کو دبئی میں مدمقابل آئیں گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: راشد لطیف
پڑھیں:
راشد نسیم کے رومانیہ میںکنکریٹ بلاک توڑنے سمیت مزید 4 نئے عالمی ریکارڈ
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کیلئے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈز بنانے والے لیجنڈ مارشل آرٹس سٹار راشد نسیم نے رومانیہ میں بھی مزید 4 نئے عالمی ریکارڈ بنا ڈالے۔ رومانیہ کے شو میں راشد نسیم نے ایک ہی پروگرام میں 4 ناقابلِ یقین ورلڈ ریکارڈز بناکر دنیا بھر میں قومی پرچم بلند کر دیا۔ تمام ججز راشد نسیم کی رفتار، طاقت اور مہارت سے دنگ رہ گئے جبکہ شرکاء کے چہروں پر حیرت، جوش اور خوف کے تاثرات نمایاں نظر آئے۔ راشد نسیم نے اپنی پرفارمنس کا آغاز کہنی کے ساتھ کنکریٹ بلاک توڑنے سے کیا، پھر آنکھوں پر پٹی باندھ کر طاقتور ضربوں سے کین کرش کیے، تیسری شاندار کوشش میں راشد نسیم نے سر کی مدد سے لوہے کی کیل ٹھونکی اور پھر ناریل توڑنے اور کولڈ ڈرنک کین کرش کرنے کا مظاہرہ کیا۔ راشد نسیم نے پاکستانی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئے ججز اور شرکاء کو سندھی اجرک پیش کی۔