حیدرآباد ،شب معراج پر ہائی سیکورٹی الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے شب معراج کے روح پرور موقع پر حیدر آباد رینج میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی، مساجد و امام بارگاہوں، مزارات، مرکزی قبرستانوں پر پولیس کی اضافی نفری کی تعیناتی کے لیے رینج کے تمام ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کر دیں۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق دھاریجو حیدرآباد رینج نے شب معراج کی مناسبت سے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ضمن میں حفاظتی اقدامات کو غیر معمولی و فول پروف بنانے، ون وہیلنگ کی روک تھام اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کی احکامات دیے۔ ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے رینج کے تمام ایس ایس پیز کو ہدایت کی کہ شب معراج کے موقع پر مذہبی منافرت اور شر انگیزی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی اور حیدرآباد رینج میں امن و امان وقانون کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی و پارکنگ کے حوالے سے بھی ہر ممکن اقدامات کو بروئے کار لایا جائے۔ ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے مزید ہدایت کی کہ تمام ایس ایس پیز اپنے اپنے اضلاع کے داخلی و خارجی راستوں گنجان آباد علاقوں، شاپنگ سینٹرز، اہم مساجد و امام بارگاہوں، قبرستانوں، مزارات، مذہبی محافل، سمیت اہم مقامات پر پیٹرولنگ، پکٹنگ، اسنیپ و سرپرائز چیکنگ کے عمل کو یقینی و موثر بناتے ہوئے پولیس کی اضافی نفری کی تعیناتی کا خاطر خواہ بندوبست کریں۔ ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے تمام ایس ایس پیز کو لمحہ بہ لمحہ صورت حال سے آگاہی کے لیے اپنے اپنے آفس میں کنٹرول رول قائم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق دھاریجو حیدرآباد رینج نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں متنبہ کریں کہ وہ بغیر سلینسر موٹر سائیکل کے استعمال اور جان لیوا ون ویلنگ سے اجتناب برتیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے تمام ایس ایس پیز
پڑھیں:
سندھ کے عوام پر وہ حکمران مسلط کیے گئے جو کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں‘ سلمان اکرم راجہ
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء) تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ سندھ پاکستان کے غریب ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں بچوں کو نہ صحت کی سہولت میسر ہیں اور نہ معیاری تعلیم کی، سندھ کے عوام پر وہ حکمران مسلط کیے گئے ہیں جو کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
حیدرآباد میں پی ٹی آئی رہنما محسن گھمن کی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عوام کی محکومیت کو قبول نہیں کرتے اور جھوٹ سے سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری 2024ء کا دن پاکستانی قوم کی سیاسی شعور کا مظہر تھا جب عوام نے حق رائے دہی استعمال کر کے اپنا فیصلہ دیا لیکن اس دن عوامی مینڈیٹ کو مسترد کر کے ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ بعض قوتیں تحریکِ انصاف کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔