قانون سازی ایک سنجیدہ اور ذمہ دارانہ عمل ہے، مخدوم احمد محمود
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
سابق گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر کا کہنا ہے کہ صحافیوں کے تحفظات اور مسائل کو سمجھنا اور ان کا حل تلاش کرنا پیپلز پارٹی کی قیادت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کا بنیادی ستون ہے اور اس کی آزادی اور تحفظ کو یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر اور سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے پیکا ایکٹ سے متعلق اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ قانون سازی ایک سنجیدہ اور ذمہ دارانہ عمل ہے، جو مشاورت اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو شامل کر کے مکمل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے تحفظات اور مسائل کو سمجھنا اور ان کا حل تلاش کرنا پیپلز پارٹی کی قیادت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کا بنیادی ستون ہے اور اس کی آزادی اور تحفظ کو یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ پیکا ایکٹ کی اصلاحات کے دوران ایسے اقدامات کیے جائیں جو اس قانون کو صحافیوں یا آزادی اظہار کیخلاف ہتھیار کے طور پر استعمال ہونے سے روک سکیں۔
مخدوم احمد محمود نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی صحافیوں کیلئے شفافیت، تحفظ اور ان کے حقوق کے تحفظ کو ہر سطح پر یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ وہ ہمیشہ آزادی صحافت کی علمبردار رہی ہے اور اس نے جمہوری اقدار کے تحفظ کیلئے میڈیا کو ایک اہم شراکت دار تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کیلئے ایسا محفوظ اور سازگار ماحول پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جہاں وہ بغیر کسی دباؤ یا خوف کے اپنے فرائض سرانجام دے سکیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی اس حوالے سے صحافی تنظیموں اور میڈیا کارکنان سے قریبی رابطے میں رہے گی تاکہ ان کے تحفظات اور مسائل کا دیرپا حل نکالا جا سکے۔
مخدوم احمد محمود نے اس بات پر زور دیا کہ قانون سازی کا عمل تمام طبقات کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل کیا جائے گا اور کسی بھی قسم کی زیادتی یا دباؤ کی گنجائش نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ پیپلز پارٹی صحافی برادری کیساتھ ہمیشہ کھڑی رہے گی اور ان کیلئے ایسے قوانین بنائے گی جو نہ صرف ان کی آزادی کو تحفظ فراہم کریں بلکہ انہیں پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے کیلئے ایک محفوظ پلیٹ فارم بھی فراہم کریں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہ پیپلز پارٹی انہوں نے کے تحفظ اور ان کہا کہ اس بات
پڑھیں:
عمران خان ہی پارٹی لیڈر، شاہ محمود قریشی لیڈ نہیں کرینگے، سلمان اکرم راجہ
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی سے ملاقات میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے، آج بانی پی ٹی آئی کو جیل میں 2 سال سے زائد ہوگئے، جیل میں ہی ٹرائل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کا وکیل ہوں، بطور وکیل بھی مجھے اندر نہیں جانے دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ مفروضہ ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی کو لیڈ کریں گے، پارٹی لیڈر صرف بانی پی ٹی آئی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی سے ملاقات میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے، عمران خان نے تحریک کی قیادت محمود اچکزئی کے سپرد کی ہے۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ یہ آئینی اور نظریاتی تحریک ہے اس کا مقصد پاکستان کی تشکیل نو ہے، اس تحریک میں کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوگی، ہم نے زخموں کو بھرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں جو کچھ ہو رہا ہے ہم نہیں مانتے، ہمارے اکابرین اور دوستوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آواز بلند کرنا بھی بنیادی انسانی حقوق ہیں، آج ان کی نفی کی جا رہی ہے، آج بانی پی ٹی آئی کو جیل میں 2 سال سے زائد ہوگئے، جیل میں ہی ٹرائل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کا وکیل ہوں، بطور وکیل بھی مجھے اندر نہیں جانے دیا گیا، ہماری پارٹی میں کوئی انتشار نہیں، بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔