UrduPoint:
2025-11-04@04:53:31 GMT

ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پہلا مقدمہ درج

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پہلا مقدمہ درج

کوپن ہیگن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2025ء)ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی غیرقانونی قرار دینے کے نئے قانون کے تحت 2افراد پر مقدمہ درج کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی لیکن ان پر الزام ہے کہ انہوں نے جون میں ایک تہوار کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔

(جاری ہے)

حکام اور مقامی میڈیا کی جانب سے ملزمان کے مبینہ اقدامات کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔یاد رہے کہ 2023 میں ڈنمارک اور سوئیڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کے متعدد واقعات ہوئے تھے جس کے بعد مسلمان ممالک نے ایسی مذموم حرکتوں پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر مسلم دنیا میں غم و غصہ پھیل گیا تھاجس کے بعد ڈنمارک میں 7 دسمبر 2023 کو قرآن پاک کی بیحرمتی غیرقانونی قرار دینیکا بل منظور کیا گیا تھا جو چند روز بعد نافذ العمل ہو گیا تھا۔اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے یا 2 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ن پاک کی بے حرمتی قرا ن پاک کی

پڑھیں:

راولپنڈی میں ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج

راولپنڈی ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر تھانہ جاتلی میں ایک شہری پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  تھانہ جاتلی میں  مسجد کے خطیب سخاوت حسین پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز تقریر کے دوران اسپیکر کے استعمال پر کارروائی کی گئی۔

مقدمہ ہیڈ کانسٹیبل صغیر احمد شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس نے شواہد اگھٹے کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جامع مسجد ابو بکر صدیق دولتالہ سے آواز دور تک سنائی دے رہی تھی۔

پنجاب ساونڈ سسٹم ایکٹ 2015 کی دفعہ 6 کے تحت کارروائی کی گئی۔ ملزم سخاوت حسین ولد علی حسین شاہ کے خلاف مزید کارروائی متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ کی 17 سال بعد واپسی، شاہین اور پروٹیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہو گا
  • چولہا ریسٹورنٹ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج
  • پاکستان کا پہلا ہائپر ا سپیکٹرل سیٹلائٹ
  • مالدیپ نئی نسل کیلئے تمباکو نوشی پر مکمل پابندی لگانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا
  • کراچی: نوجوان کی موت پر 6 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
  • کراچی؛ ایف آئی اے نے پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا
  • کراچی: نوجوان کی پولیس حراست میں ہلاکت، 6 اہلکاروں پر مقدمہ درج
  • پی ٹی آئی یوتھ ونگ کی راولپنڈی میں ریلی، 30 افراد کیخلاف مقدمہ درج
  • سندھ جاب پورٹل پر جونیئر کلرکس کی آسامیوں کا پہلا اشتہار جاری
  • راولپنڈی میں ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج