ممتاز عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ ہم ہر مظلوم کے حامی ہیں، خواہ وہ کافر ہی کیوں نہ ہو اور ہم ہر ظالم کیخلاف ہیں، خواہ وہ شیعہ ہی کیوں نہ ہو۔ انہوں ںے کہا کہ پارا چنار کے مظلوموں پر مظالم کم نہیں ہوئے، حکومت کی جانبداری اور  دہشتگرد نوازی کھل کر سامنے آ چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز عالم دیں علامہ سید حسن ظفر نقوی نے دورہ لاہور کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم پنجاب سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر رہنماوں کیساتھ ہونیوالی ملاقات میں صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی، مولانا ظہیر کربلائی، سابق چیئرمین امامیہ آرگنائزیشن سید حسنین جعفر زیدی، وحدت یوتھ لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری رانا کاظم علی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ کراچی میں دھرنے کے دوران استقامت کا بھرپور مظاہرہ کرنے پر رہنماوں نے علامہ حسن ظفر نقوی کو خراج تحسین پیش کیا۔

علامہ سید علی اکبر کاظمی کا کہنا تھا کہ حق کیلئے جان کی پرواہ بھی نہ کرنا درس کربلا ہے، اس پر علامہ حسن ظفر نقوی سمیت کراچی کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے اہلیان لاہور کی جانب سے مظلومین پارا چنار کیلئے کامیاب دھرنے پر انہیں بھی خراج تحسین پیش کیا۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ ہم ہر مظلوم کے حامی ہیں، خواہ وہ کافر ہی کیوں نہ ہو اور ہم ہر ظالم کیخلاف ہیں، خواہ وہ شیعہ ہی کیوں نہ ہو۔ انہوں ںے کہا کہ پارا چنار کے مظلوموں پر مظالم کم نہیں ہوئے، حکومت کی جانبداری اور  دہشتگرد نوازی کھل کر سامنے آ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیرت ہے حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مٹھی بھر دہشتگرد کنٹرول نہیں ہو رہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ حسن ظفر نقوی حسن ظفر نقوی نے ہی کیوں نہ ہو نہیں ہو کہا کہ

پڑھیں:

لائن آف کنٹرول پر دراندازی کا بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہو گیا

لائن آف کنٹرول پر دراندازی کا بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا. 23 اپریل کو لائن آف کنٹرول کے علاقے سرجیور میں 2 مبینہ دراندازوں کو ہلاک کرنے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا۔ذرائع کے مطابق جھوٹا بھارتی دعویٰ بظاہر ایک من گھڑت بیانیے کو پھیلانے کی دانستہ کوشش ہے. وقت کے تسلسل، زمینی حقائق اور جاری کردہ تصویری شہادتوں میں سنگین تضادات پائے جاتے ہیں .جس واقعے میں 2 افراد کو درانداز قرار دیا جا رہا ہے ان کی شناخت مقامی افراد کے طور پر ہوئی ہے۔ملک فاروق ولد صدیق اور محمد دین ولد جمال الدین گاؤں سجیور کے پُرامن شہری تھے، مارے جانے والے افراد کے لواحقین نے 22 اپریل کی صبح ان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی. ان افراد کی گمشدگی اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ وہ کسی ممکنہ دراندازی سے پہلے ہی غائب ہو چکے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ذرائع کی جانب سے جاری کردہ تصاویر واضح طور پر بھارت کے مؤقف کو جھٹلا رہی ہے کہ تصویر میں ایک متوفی کی لاش صاف ستھری، چمکتی ہوئی کالی جوتیوں کے ساتھ دکھائی دیتی ہے. یہ لاش دشوار گزار پہاڑی راستے سے دراندازی کرنے والے کی ہرگز نہیں ہو سکتی. مارے جانے والے شخص کے کپڑے بھی حیران کن حد تک صاف ہیں. اس کے ہتھیار پر مٹی یا خون کے نشانات تک نہیں، اس کے ساتھ ساتھ جائے وقوع پر کسی قسم کی لڑائی کے آثار بھی دکھائی نہیں دیتے۔اسی طرح دوسری لاش کے پاس کسی قسم کا لوڈ بیئرر، اضافی گولہ بارود، پانی کی بوتل، یا کوئی بھی جنگی ساز و سامان موجود نہیں. اگر یہ واقعی ایک درانداز ہوتا تو وہ اس طرح ناپختہ اور غیر محفوظ حالت میں کبھی بھی حرکت نہ کرتا. ایک شخص کے پاس تو صرف پستول ہے جو کہ دراندازی کی کسی بھی فوجی حکمت عملی سے مطابقت نہیں رکھتا۔مقامی افراد اور متاثرہ خاندانوں کے بیانات اس حقیقت کو مزید تقویت دیتے ہیں کہ یہ دونوں افراد پُرامن شہری تھے.ہلاک ہونے والے افراد کا کسی بھی عسکری یا غیر قانونی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں تھا .بھارتی افواج نے انہیں بے دردی سے قتل کر کے اسے ایک فالس فلیگ آپریشن کا رنگ دے دیا. بین الاقوامی برادری کو چاہیے کہ وہ اس انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا سختی سے نوٹس لے۔

متعلقہ مضامین

  • پہلگام حملہ جھوٹ کا پلندہ، مودی حکومت کی چال ہے: عبدالخبیر آزاد  
  • علامہ وجدانی کی سعودی میں بلاجواز گرفتاری قابل مذمت ہے، علامہ ظفر عباس شمسی
  • وزارت خارجہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی رہائی کیلئے اقدامات کرے، علامہ مقصود ڈومکی
  • حکومتِ پاکستان اور یونیورسٹی آف کیمبرج، برطانیہ کے مابین ”علامہ اقبال وزیٹنگ فیلوشپ” کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
  • پنجاب حکومت کا عادی مجرموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو ٹریکنگ بینڈز لگانے کا فیصلہ
  • قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب، بھارتی اقدامات کا خاطر خواہ جواب دیا جائے گا، خواجہ آصف
  • لائن آف کنٹرول پر دراندازی کا بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہو گیا
  • اڈیالہ جیل پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں: ملک احمد خان
  • ‘میں روزانہ 5 لیٹر دودھ پیتا ہوں’، ایم ایس دھونی کے حیرت انگیز انکشافات
  • علامہ ساجد نقوی سے کے پی کے علماء وفد کی ملاقات