پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میچ؛ پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 154پر ڈھیر
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
ملتان(نیوز ڈیسک)ملتان میں کھیلے جانے والے پاک ویسٹ انڈیزدوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 154پر ڈھیرہوگئی۔
پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان میں ایک دن میں سب سے زیادہ وکٹیں گرنے کا ریکارڈبن گیا، دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز20وکٹیں گرگئیں۔
کامران16، شان15، ہریرہ 9 اوربابر ایک رنز پر آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان نے49 اورسعود نے 32رنز بنائے۔
پاکستان کی نویں وکٹ 149کےاسکورپرگری جبکہ ساتویں وکٹ130، چھٹی وکٹ 130کےاسکوراورپانچویں وکٹ 119کے اسکورپرگری۔
ویسٹ انڈیزکی ٹیم پہلی اننگزمیں 163پرآؤٹ ہوئی، ویسٹ انڈیزکو پہلی اننگز پر9رنزکی برتری ملی۔ واریکن نے 4 اورموٹی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
مزیدپڑھیں:حماس نے صہیونی فوج کی 4 خواتین اہلکاروں کو رہا کردیا، اسرائیل آج 200 فلسطینی آزاد کرے گا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی ایئر پورٹ سے جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودیہ جانے والے دو مسافر گرفتار
کراچی:سعودی عرب کے لیے روانگی کے دوران کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے دو مسافروں کو جعلی ڈرائیونگ لائسنس رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے مسافر محمد شہباز اور محمد عمر ڈرائیورز کے ورک ویزوں پر سعودی عرب جا رہے تھے۔ امیگریشن کے دوران ان کے ڈرائیونگ لائسنس مشکوک قرار دیے گئے جس کی جانچ کے بعد انکشاف ہوا کہ دونوں لائسنس جعلی ہیں۔
حکام کے مطابق دونوں لائسنس کلفٹن برانچ سے جاری شدہ ظاہر کیے گئے تھے، تاہم تحقیقات سے معلوم ہوا کہ دونوں افراد نے کبھی بھی متعلقہ ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا دورہ نہیں کیا تھا۔
دونوں افراد نے یہ جعلی لائسنس ایک ایجنٹ کے ذریعے حاصل کیے جس کے لیے فی کس 6 سے ساڑھے 7 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی تھی۔دلچسپ امر یہ ہے کہ دونوں مسافروں کے ورک ویزوں پر اصلی پروٹیکٹر بھی لگا ہوا تھا جس سے یہ تاثر ملا کہ تمام کاغذی کارروائیاں مکمل ہیں۔
امیگریشن حکام نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے حوالے کر دیا ہے جہاں مزید تحقیقات جاری ہیں۔