کشن گنگا اور ریتلے ڈیموں پر پاکستان غیرجانبدار ماہر سے تعاون کرے گا
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
کشن گنگا اور ریتلے ڈیموں پر پاکستان غیرجانبدار ماہر سے تعاون کرے گا Pakistan and India flags together relations textile cloth, fabric texture WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز
نئی دہلی (آئی پی ایس )کشن گنگا اور ریتلے ڈیموں پر پاکستان نے سنگین اعتراضات اور تحفظات کے باوجود غیرجانبدار ماہر سے تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان سندھ طاس معاہدے میں تنازعات کے حل کے لئے تعاون کرے گا۔ کشن گنگا اور ریتلے ڈیموں پر پاکستانی اعتراضات پر ورلڈ بینک نے غیرجانبدار ماہر کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان غیرجانبدار ماہر کے بجائے ثالِثی عدالت سے حل چاہتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرجانبدار ماہر نے اپنا دائرہ اختیار ہونے کے حق میں فیصلہ دیا ہے، بھارت اس فیصلے کو اپنی جیت سمجھ رہا ہے۔تاہم، پاکستان کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے میں تنازعات کے حل کے لیے تعاون کریں گے، غیرجانبدار ماہر کو ڈیمز پر اعتراضات والا میموریل فراہم کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: غیرجانبدار ماہر
پڑھیں:
نسٹ کے ریکٹر، ڈاکٹر محمد زاہد لطیف سے پاکستان ہائی کمشنر کی ملاقات
برطانیہ میں پاکستان ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے ریکٹر، ڈاکٹر محمد زاہد لطیف سے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں ملاقات کی۔
ملاقات میں تحقیق، جدت اور تعاون کے فروغ کے لیے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا، خصوصاً نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اور برطانیہ کی یونیورسٹیوں کے درمیان پبلک پالیسی کے شعبے میں اشتراک پر گفتگو ہوئی۔
ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ڈاکٹر محمد زاہد لطیف کو پاکستان ہائی کمیشن لندن کی جانب سے تعلیمی روابط اور علمی و تدریسی تبادلے کے فروغ میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔