کراچی: آن لائن لاٹری کے نام پر لوٹنے والا بین الاقوامی گروہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
کولاج فوٹو: فائل
آن لائن لاٹری کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے بین الاقوامی گروہ کو کراچی میں گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے لاٹری گینگ کے 4 ملزمان کو احسن آباد سے گرفتار کیا۔
ملزمان آن لائن اور موبائل ایپ کے ذریعے ملکی و غیرملکی کرنسی میں کروڑوں کی ادائیگی کا جھانسہ دیتے تھے۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان میں آن لائن فراڈ سے شہری پریشان، اذیت کا شکار ہوگئے آن لائن فراڈ سے ماہانہ لاکھوں کمانے والا شخصملزمان نے حکومت کویت اور کویت پولیس کے لوگوز پر مبنی ڈیجیٹل بینرز بھی بنا رکھے تھے جبکہ بینرز کے ذریعے بھی غیر ملکیوں سے رقم بٹورنے کا سلسلہ جاری تھا۔
ملزمان اسپوف کالز کے ذریعے ملکی و غیر ملکی شہریوں سے رابطہ کرتے تھے۔ فون کالز کے ذریعے ملزمان شہریوں کے ڈیبٹ، کریڈٹ کارڈز کی خفیہ معلومات بھی حاصل کرتے تھے۔
پاس ورڈز اور کوڈز کے ذریعے ملزمان شہریوں کے اکاؤنٹس سے تمام رقم ٹرانسفر کرنے میں ملوث ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے ذریعے
پڑھیں:
کراچی، کوہی گوٹھ میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد میں شاہ لطیف پولیس نے کوہی گوٹھ پلیہ زمان ٹیکسٹائل کے قریب ایک مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
چھیپا حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت اصغر اور قلبی کے نام سے ہوئی ہے جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ملیر پولیس کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے 2 پستول، چھینے گئے موبائل فون، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔