بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور رقاصہ مادھوری ڈکشت کے بیٹوں کے حوالے سے دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مادھوری ڈکشت کا بڑا گھر ہونے کے باوجود تمام افراد گھر کے ایک کمرے میں ہی رہائش پذیر رہے۔

مادھوری کے شورہ ڈاکٹر شری رام المعروف نینے نے اپنے بچوں کی پرورش کے بارے میں بتایا کہ ہمارے دو بیٹے آرین اور ریان ہیں، جو اب امریکا میں ایک کالج میں زیر تعلیم ہیں۔

ڈاکٹر نینے نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اور مادھوری اپنے بچوں آرین اور ریان کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔

خاندانی گفتگو کے دوران انہوں نے ان اقدار کے بارے میں بات کی جو انہوں نے آرین اور ریان میں ڈالی ہیں۔

ڈاکٹر نینے نے بتایا کہ ہمارا بڑا گھر ہونے کے باوجود سب ایک ہی کمرے میں رہتے تھے جس کی وجہ سے بچوں می قربت بڑھی۔

 آرین نے کہا کہ ہم بہت سارے بہن بھائیوں سے بہت بہتر اور ایک دوسرے سے زیادہ محبت کرنے والے ہیں، ایک دوسرے کو دیکھ کر ہمیں رشتے کی اہمیت اور سامنے والے کے احساس کا اندازہ ہوتا ہے۔

چھوٹے سے کمرے میں ایک ساتھ رہنے کا فائدہ یہ ہوا کہ مادھوری کے بیٹے اب یہ سمجھتے ہیں کہ اس عادت اور طرز زندگی کی وجہ سے وہ ایک دوسرے کے قریب ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

 ٹریفک حادثات: مزید 2 نوجوان جان کی بازی ہار گئے

ویب ڈیسک: شہر قائد میں ٹریفک حادثات نے مزید 2 نوجوانوں کی جانیں لے لیں۔

مین گوٹھ کے علاقے ملیر مین گوٹھ سولنگی سٹاپ کے قریب تیز رفتار کار دیوار سے ٹکرانے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، متوفی کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 23 سالہ علی بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

نیوکراچی ناگن چورنگی صدیق اکبر مسجد کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر موٹرسائیکل سوار 16 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لاہور بورڈ: میٹرک امتحانات کے پریکٹیکل کا آج سےآغاز ہو گا  

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی۔

متعلقہ مضامین

  • شکی مزاج شریکِ حیات کے ساتھ زندگی عذاب
  • تحقیقاتی ادارے کارڈیک ہسپتال گلگت میں ہونی والی کرپشن پر خاموش کیوں ہیں؟ نعیم الدین
  • ’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘ کا سیکوئل؛ فلم میکر کا سلمان خان اور مادھوری کے حوالے سے اہم انکشاف
  • مریم نواز کے بیٹے جنید کی شادی کی ناکام کیوں ہوئی؟ شادی میں فوٹوگرافی کرنے والے عرفان احسن نے تقریب کا آنکھوں دیکھا حال سنا دیا 
  • پاکستان پر الزام لگانا بھارت کا پرانا وطیرہ ہے: ڈاکٹر قمر چیمہ
  •  ٹریفک حادثات: مزید 2 نوجوان جان کی بازی ہار گئے
  • کارتک آریان اچھا دھاری ناگ کا روپ دھارنے کو تیار
  • کراچی: ڈاکٹر شاہ فائیو اے سائیڈ ویمنز ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد
  • چیٹ جی پی ٹی نے خاتون کے کمرے کا نقشہ ہی بدل دیا
  • پرائیویٹ اسکیم میں بدانتظامی، رقوم واپس ملنے کے باوجود ہزاروں لوگ حج نہیں کرپائیں گے