کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سندھ نے شب معراج کے موقع پر28 جنوری کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔ محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق 28 جنوری کو شب معراج
کے موقع پر صوبہ بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کے زیر انتظام تمام تعلیمی ادارے 28 جنوری کو بند رہیں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جنوری کو

پڑھیں:

ملازمین کواب بزرگ والدین کی دیکھ بھال کیلئے 30 دن کی چھٹی ملے گی

 

ملازمین کواب بزرگ والدین کی دیکھ بھال کیلئے 30 دن کی چھٹی ملے گی،یہ فیصلہ کیاہے کہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت کی حکومت نے ،جہاں اب سرکاری ملازمین اپنے والدین کی دیکھ بھال اور خدمت کے لیے 30 دن کی چھٹی لے سکتے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ان 30 دن کی چھٹیوں کے بدلے آپ کی کوئی تنخواہ نہیں کٹے گی کیونکہ یہ پیڈ لیو ہیں۔
راجیہ سبھا کے اجلاس میں بھارتی وزیر مملکت جتیندر سنگھ سے پوچھا گیا کہ کیا سرکاری ملازمین کے لئےاپنے بوڑھے والدین کی دیکھ بھال کے لیے چھٹی لینے کا کوئی انتظام ہے؟

جس پر مرکزی وزیر مملکت جتیندر سنگھ نےبتایاکہ ملکی سروس رولز مرکزی حکومت کے ملازمین کو 30 دن کی چھٹی کی اجازت دیتے ہیں، جس کا فائدہ کسی بھی ذاتی وجہ سے لیا جا سکتا ہے جس میں بزرگ والدین کی دیکھ بھال بھی شامل ہے۔
جتیندر سنگھ نے تحریری جواب میں کہا کہ سنٹرل سول سروسز (لیو) رولز، 1972 میں 30 دن کی ای ایل (Earned Leave)، 20 دن کی ہاف ڈے لیو، آٹھ دن کی سی ایل اور دو دن کی ریسٹرکٹیڈ لیو، مرکزی حکومت کے ملازم کو دیگر اہل چھٹیوں کے علاوہ دی جاتی ہیں، جو کسی بھی ذاتی وجوہات کی بناء پر حاصل کی جا سکتی ہے، بشمول بزرگ والدین کا خیال رکھنے کے۔
ان کاکہناتھا کہ آپ ان چھٹیوں کا استعمال کسی بھی ذاتی کام کے لئے کر سکتے ہیں، چاہے وہ آپ کے والدین کا خیال رکھنا ہو یا کوئی اور ضروری کام۔ یعنی اب آپ کو اپنے بزرگ والدین کی دیکھ بھال کے لیے الگ سے چھٹی مانگنے کی ضرورت نہیں ہے، آپ کو صرف اپنی EL کا استعمال کرنا ہوگا۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • تعلیم برائے فروخت
  • گورنرسندھ کی صدر مملکت آصف علی زرداری کو 70ویں سالگرہ پر مبارک باد
  • ایران کے شہر زاہدان میں عدالت پر دہشتگردوں کا حملہ، 6 شہری شہید، 3 دہشتگرد ہلاک
  • ملازمین کواب بزرگ والدین کی دیکھ بھال کیلئے 30 دن کی چھٹی ملے گی
  • پولیس کی ترجیح منشیات کے بڑے ڈیلرز اور سپلائرز کو ٹارگٹ کر کے سپلائی چین توڑنا ہے: آئی جی سندھ
  • گورنر سندھ سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات،تعلیم، صحت، روزگار اور فلاحی امور پرتبادلہ خیال
  • سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال کے سینکڑوں ملازمین کئی ماہ سے تنخواہ سے محروم
  • لاہور: پنجاب حکومت کا اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام، معیار تعلیم بلند کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات،دونوں اداروں کے درمیان اشتراک بارے بریفنگ دی
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، تعلیمی اداروں میں اصلاحات اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم فیصلے