وزیر بلدیات کا بڑا ایکشن ، قمر قائم خانی کو جھٹکا
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
منسٹر لوکل گورنمنٹ نے غیر قانونی تعمیرات سے چلنے والے غیر قانونی دھندوں کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرتے ہوئے قمر قائم خانی کو عہدے سے برخاست کر دیا ہے واضح رہے کہ قمر قائم خانی سسٹم نے کمزور بنیادوں پر بالائی منزلیں تعمیر کروا کر لیاقت آباد کو عمارتوں کے جنگلات میں تبدیل کر دیا ہے اور ذاتی مفادات کی خاطر نمائشی انہدامی کاروائیوں کی آڑ میں یومیہ کروڑوں روپے بٹورے ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
نیشنل ایکشن پلان کے اجلاس میں تحریک انصاف کو بھی بلایا جائے: فیصل واوڈا
اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سمیت تحریک انصاف شامل ہو تاکہ دنیا کو جواب ملے کہ پوری قوم فوج کے ساتھ ہے۔ اپنے ٹویٹ میں فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ انڈیا کا پاکستان پر الزام جھوٹا اور فریبی پراپیگنڈا ہے، پاکستان پہلے باقی سب بعد میں ہے۔ہم سب متحد ہیں، میری تجویز ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سمیت تحریک انصاف شامل ہو۔ انڈیا کے جھوٹ اور فریب کی بنیاد پر کوئی ایکشن ہوا تو ہمیشہ کی طرح بھرپور اور خطرناک ری ایکشن سامنے آئے گا۔