صدر جمہوریہ ہند نے 76ویں یوم جمہوریہ کے موقعے پر قومی پرچم لہرایا، اسکے بعد قومی ترانہ اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ یوم جمہوریہ پریڈ کا آغاز 300 فنکاروں کے ایک گروپ کیطرف سے دیسی سازوسامان کیساتھ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت آج اپنا 76واں یوم جمہوریہ منا رہا ہے۔ یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب دہلی میں کرتویہ پتھ پر منعقد کی گئی جو ملک بھر میں توجہ کا مرکزی رہی۔ تقریب میں ملک کی ثقافت اور عسکری طاقت کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ اس سال یوم جموریہ کی تقریبات میں انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ صدر دروپدی مرمو پریڈ نے تقریب کی صدارت کی اور پریڈ میں حصہ لینے والی فوجی ٹکڑیوں کی سلامی لی۔ اس سال کی تقریب میں تقریباً 10,000 خصوصی مہمانوں نے شرکت کی اور پریڈ کا مشاہدہ کیا۔ پہلی بار تینوں افواج کی جھانکی میں مسلح افواج کے درمیان انضمام کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس کا موضوع "مضبوط اور محفوظ ہندوستان" تھا۔ اس جھانکی میں جوائنٹ آپریشنز روم کو دکھایا گیا جو تینوں افواج کے بیچ نیٹ ورکنگ اور مواصلات کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے کرتویہ پتھ پر 76ویں یوم جمہوریہ کے موقعے پر قومی پرچم لہرایا۔ اس کے بعد قومی ترانہ اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ یوم جمہوریہ پریڈ 2025ء کا آغاز 300 فنکاروں کے ایک گروپ کی طرف سے دیسی سازوسامان کے ساتھ ہوا۔ فن کاروں کے اس گروپ نے وزارت ثقافت کی جانب سے موسیقی کا مظاہرہ کیا جس میں مختلف موسیقی کے آلات کا استعمال کیا گیا۔ 76ویں یوم جمہوریہ میں انڈونیشین ملٹری اکیڈمی (اکمل) کے 190 رکنی بینڈ اور مارچ کرنے والے دستے نے بھی کرتویہ پرتھ پر پریڈ کی۔ اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے والے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے اپنے دستے کی سلامی لی۔ برہموس میزائل اور پیناکا ملٹی لانچر راکٹ سسٹم کو بھی یوم جمہوریہ کی نمائشی پریڈ کے دوران دکھایا گیا۔

76ویں یوم جمہوریہ کے موقعہ پر فضائیہ نے پریڈ کے دوران فلائی پاسٹ پیش کیا۔ اس میں کل 40 طیارے شامل تھے جن میں 22 لڑاکا طیارے، 11 ٹرانسپورٹ طیارے اور 7 ہیلی کاپٹر شامل تھے۔ اس کے علاوہ 3 اپاچی ہیلی کاپٹروں نے بھی مظاہرہ کیا۔ اس دوران امریکہ نے ہندوستان کو یوم جمہوریہ پر مبارکباد پیش کی۔ اپنے پیغام میں امریکی حکومت نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی بنیاد کے طور پر ہندوستان کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے اور ہندوستان امریکہ تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ رہے ہیں۔ روبیو نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے میں ہندوستان کے لوگوں کو ان کے ملک کے یوم جمہوریہ پر مبارکباد دیتا ہوں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: یوم جمہوریہ پر مظاہرہ کیا کی سلامی

پڑھیں:

نریندر مودی اور نرملا سیتارمن کے علاوہ سب کو معلوم ہے کہ ہندوستان ایک مردہ معیشت ہے، راہل گاندھی

پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت نے ہندوستان کی اقتصادی، دفاعی اور خارجہ پالیسیوں کو تباہ کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی کے مرکزی لیڈر راہل گاندھی نے جمعرات کو مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کے دور حکومت میں ہندوستان ایک "مردہ معیشت" بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے علاوہ ہر کوئی ملک کو درپیش معاشی بحران سے واقف ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت نے ہندوستان کی اقتصادی، دفاعی اور خارجہ پالیسیوں کو تباہ کر دیا ہے۔ راہل گاندھی کا یہ تبصرہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کے جواب میں آیا ہے جس میں ٹرمپ نے ہندوستان اور روس کو "مردہ معیشت" قرار دیتے ہوئے ہندوستانی درآمدات پر نئے محصولات کا اعلان کیا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ وہ ٹھیک کہتے ہیں، وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کے علاوہ ہر کوئی یہ جانتا ہے، ہر کوئی جانتا ہے کہ ہندوستانی معیشت ایک مردہ معیشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایک حقیقت بیان کی ہے۔ راہل گاندھی نے یہ بھی الزام لگایا کہ بی جے پی نے ارب پتی گوتم اڈانی کی مدد کے لئے ہندوستانی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ تقریر کرتے ہیں کہ ہمارے پاس ایک باصلاحیت خارجہ پالیسی ہے، ایک طرف امریکہ آپ کو گالی دے رہا ہے اور دوسری طرف چین آپ کے پیچھے ہے اور تیسری بات جب آپ پوری دنیا میں وفود بھیجتے ہیں تو کوئی بھی ملک پاکستان کی مذمت نہیں کرتا، وہ ملک کو کیسے چلا رہے ہیں، وہ نہیں جانتے کہ ملک کو کیسے چلانا ہے۔

راہل گاندھی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکہ کے ساتھ آئندہ کسی بھی تجارتی معاہدے پر واشنگٹن حاوی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اس معاہدے کی وضاحت کریں گے اور مودی صرف احکامات پر عمل کریں گے۔ وہیں منگل کو پارلیمنٹ میں مودی کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نے نہ تو ٹرمپ کا نام لیا اور نہ ہی چین کا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ پہلگام حملے کے ذمہ دار پاکستان کے فوجی سربراہ کے ساتھ لنچ کر رہے ہیں اور وہ کہہ رہے ہیں کہ ایک بڑی کامیابی ہوئی ہے، یہ کیسی کامیابی ہے۔ دریں اثنا بی جے پی نے راہل گاندھی کے ان بیانات کو ملک کے لوگوں کی امنگوں، کامیابیوں اور فلاح و بہبود کی شرمناک توہین قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • آسٹریلیا میں فلسطین کے حق مظاہرہ، سڈنی ہاربر برج پر عوام کا سمندر اُمڈ آیا
  • پاکستان کا تھائی لینڈ کو بھی ’بدھا‘ کے تاریخی مجسمہ کا تحفہ
  • آزاد کشمیر کا ناظم اطلاعات یا ہندوستان کا جاسوس؟
  • کراچی میں آم فیسٹیول کا انعقاد، پاکستانی آم ثقافتی سفارت کاری کا ذریعہ
  • مودی حکومت نے روس سے تیل خریدنا بند کر کے امریکہ کے سامنے ہتھیار ڈال دئے، کانگریس
  • ایران کی ایٹمی طاقت بننے کی صلاحیت ختم کردی ہے، ٹرمپ
  • بھارت خود کو ایک ذمہ دارعالمی طاقت کے طور پر پیش کرنے میں ناکام رہا، امریکی وزیر خزانہ
  • پنجاب ٹورازم ڈويلپمنٹ کارپوریشن کے زیر اہتمام بائیکرز اور سیاحوں کے اعزاز میں تقریب
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ مصر، صدر عبدالفتاح السیسی سمیت عسکری حکام سے ملاقاتیں
  • نریندر مودی اور نرملا سیتارمن کے علاوہ سب کو معلوم ہے کہ ہندوستان ایک مردہ معیشت ہے، راہل گاندھی