کے کے پروڈکشن اور ریاض بیٹس کی جانب سے میٹ اینڈ گریٹ تقریب
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
پریس قونصل چودھری محمد عرفان
سعودی عرب میں کے کے پروڈکشن اورریاض بیٹس کی جانب سے میٹ اینڈ گریٹ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وسیم خان کی رپورٹ کے مطابق تقریب کے مہمانان خصوصی محمد تیمور، سارہ خان اور خاورعطاء تھے۔ پروگرام میں سعودی عرب کے معروف گلوکاروں نے اپنے گانوں سے شائقین کو خوب محظوظ کیا اور شائقین نے خوب داد دی۔ پروگرام کے آرگنائز خرم خان کا کہنا تھا کہ پردیس میں دیس کی یاد تازہ کرنے کے لیے کے کے پروڈکشن اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد کرتا رہتا ہے اور پاکستانی کمیونٹی کو اس طرح کی تفریح مہیا کر کے ہمیں دلی خوشی ہوتی ہے اور آئندہ بھی ایسے پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
ملتان(سپورٹس ڈیسک)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل پانچویں فتح حاصل کرلی۔
ملتان میں کھیلے گئے ایونٹ کے 13 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 169 رنز کا ہدف 17.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
یونائیٹڈ کی جانب سے آندرے ہاوس نے 80 رنز کی ناقابلِ شکست باری کھیلی۔ کولن منرو 45، صاحبزادہ فرحان 22 اور محمد رضوان 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سلطانز کی جانب سے مائیکل بریسویل، عبید شاہ اور کرس جورڈن نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے۔
سلطانز کی جانب سے عثمان خان 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان محمد رضوان 36، یاسر خان 29، افتخار احمد 10 اور مائیکل بریسویل 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کامران غلام 13 اور کرس جورڈن 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جیسن ہولڈر، محمد نواز، رائلے میریڈتھ اور شاداب خان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اسکواڈ:
ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، یاسر خان، عثمان خان، کامران غلام، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، کرس جورڈن، طیب طاہر، اسامہ میر، عبید شاہ، جوشوا لٹل
اسلام آباد یونائیٹڈ: آندرے ہاوس (وکٹ کیپر)، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، شاداب خان (کپتان)، محمد نواز، حیدر علی، جیسن ہولڈر، عماد وسیم، سعد مسعود، رائلے میریڈتھ، سلمان ارشاد