کوئی سمجھتا ہے پیپلزپارٹی حکومت گرائے گی تو ایسا بالکل نہیں ہوگا،رانا ثنا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر اعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ پیپلزپارٹی حکومت گرائے گی تو ایسا بالکل نہیں ہوگا،آصف زرداری پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو کو ایک لائن کراس نہیں کرنے دیں گے، آصف زرداری بڑے معاملہ فہم ہیں، ان کو پتا ہے اگر سسٹم گرے گا تو کچھ نہیں بچے گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ٹھیک چل رہی ہے اور پیپلزپارٹی سیاست بھی ٹھیک کررہی ہے، ہم اس بات کو سمجھتے ہیں کہ پیپلزپارٹی نے پچھلے دنوں جو اسٹینڈ لئے ہیں اس پر ان کے ووٹ بینک میں اضافہ ہوا ہے، سندھ میں پانی کے مسئلے پر کھڑے ہوئے، اگر کوئی یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں گرائیں گے ایسا نہیں ہوگا، پیپلزپارٹی حکومت گرانے کی طرف نہیں جائے گی۔انہوں نے کہا آصف زرداری بڑے معاملہ فہم ہیں، وہ عصر حاضر کے تقاضوں کو گہرائی میں سمجھتے ہیں، ان کو ہر چیز کا معلوم ہے، بلاول بھٹو اور پیپلزپارٹی کو وہ ایک لائن بھی کراس نہیں کرنے دیں گے۔ لیکن اس میں مصیبت یہ ہے ، میرا خیال ہے کہ بلاول بھٹو آصف زرداری کا نہیں بے نظیر بھٹو کا بیٹا ہے، اس لئے ان کو کوئی نہ کومشکل تو پیش آتی رہے گی۔یہ میں اس لئے کہتا ہوں کہ آصف زرداری سسٹم کو گرنے نہیں دیں گے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی چندے کے لیے میرے پاس آتے تھے، اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سیاست میں آنے سے پہلے چندہ مانگنے کے لیے ان کے پاس آتے تھے۔
امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 2014 میں 126 دن کا دھرنا دیا، جس سے معاشی نقصان ہوا۔ اگر کوئی مقبول لیڈر ہے تو اس کو یہ حق حاصل نہیں کہ سیکیورٹی تنصیبات پر حملہ کرے۔
یہ بھی پڑھیے عمران خان کی ٹوئٹ پر اسحاق ڈار کا کرارا جواب
اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف نے دہشتگردی کے خلاف بہترین کام کیا۔ بعد میں آنے والی حکومت نے کالعدم ٹی ٹی پی کے لیے بارڈرز کھول دیے۔ بانی پی ٹی آئی کی حکومت نے 100 سے زائد مجرم رہا کیے۔ سرحدیں کھولیں تو 30 سے 40 ہزار طالبان پاکستان میں آ گئے۔ وہ پھر سے زندہ ہوگئے۔ یہ فیصلہ بہت افسوس ناک تھا، سرحدیں نہیں کھولنی چاہیے تھیں۔
یہ بھی پڑھیے فتنے سے کوئی ڈیل نہیں ہوگی، بات چیت کے لیے سرنڈر کرنا ہوگا، اسحاق ڈار
انہوں نے کہا کہ سانحہ9مئی کے واقعے پر قانون اپنا راستہ لے گا، بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیسز سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، ڈاکٹر عافیہ صدیقی دہائیوں سے امریکہ میں امریکی قانون کے تحت قید ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار عمران خان