ملتان: گیس ٹینکر میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق،31 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
ملتان کے علاقے فہد ٹاؤن میں ایل پی جی ٹینکر میں دھماکہ ہوا جس سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 31 زخمی ہوئے ہیں۔
دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو نشتر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جن میں سے 13 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
واقعہ رات گئے پیش آیا جس کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور کئی مکانات بھی منہدم ہوئے۔ کمشنر ملتان کے مطابق دھماکے کے بعد لگنے والی آگ پر ریسکیو کی 16 گاڑیوں نے 5 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد قابو پالیا جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیے:کوہاٹ روڈ پر گیس لیکج سے دھماکا، 3 بچے جاں بحق، 2 افراد زخمی
عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ ایل پی جی ٹینکر کو آگ لگنے سے ہوا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دور دور تک اس کی آواز سُنی گئی اور بستی حامد پور میں بھی کچھ مکانات میں آگ لگ گئی۔ دھماکے کی وجہ سے ٹینکر کے آہنی پرزے دور ایک گھر پر گرنے سے ایک ہی گھر کے 6 افراد زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد ریسکیو اور پولیس حکام نے علاقے میں کچھ گھروں کو بھی خالی کروا لیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
گیس دھماکا ملتان ایل پی جی دھماکا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: گیس دھماکا کے بعد
پڑھیں:
ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد جاں بحق
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)ایران کی رہائشی عمارت میں گیس کے دھماکے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق گیس دھماکا ایرانی شہر ہواز کی رہائشی عمارت میں ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان ہوا اور عمارت مکمل تباہ ہوگئی۔
ایرانی حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
Post Views: 6