حسینہ واجد کے قریبی تاجروں کے اکاؤنٹس سے 17 ارب ڈالرز غائب، ملٹری کی مدد سے متعدد بینکس تحویل میں لے لیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے قریبی کاروباری افراد کے اکاؤنٹس سے 17 ارب ڈالرز غائب ہو گئے۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو میں بنگلا دیش کے مرکزی بینک کے گورنر احسن منصور نے کہا کہ بینکوں سے نکالے گئے اثاثوں کا سراغ لگانے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے 11 مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے قریبی کاروباری افراد کے اکاؤنٹس سے 17 ارب ڈالرز غائب ہونے کے بعد ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی کی مدد سے کئی معروف بینکوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ کچھ معاملات میں بینکوں کو بندوق کی نوک پر تحویل میں لینا پڑا جبکہ 6 بینکوں کے اثاثوں کے معیار کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
احسن منصور نے مزید کہا کہ تحقیقات میں بنگلا دیش کے 10 معروف کاروباری اداروں کے ساتھ ساتھ معزول سابق رہنما اور ان کے رشتہ داروں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش کے مرکزی بینک کے گورنر حسینہ واجد اور ان کی عوامی لیگ پارٹی کے اقتدار میں رہنے کے 15 سال کے دوران بینکوں سے لیے گئے کم از کم دو ہزار ارب ٹکا (16.
بنگلا دیش کی حکومت نے برطانیہ کے انٹرنیشنل اینٹی کرپشن کو آرڈینیشن سینٹر اور امریکی محکمہ خزانہ سمیت ملک سے باہر لے جانے والی رقم کا سراغ لگانے اور اسے دوبارہ حاصل کرنے کی کوششوں میں بین الاقوامی مدد حاصل کی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: حسینہ واجد بنگلا دیش
پڑھیں:
راولپنڈی پولیس نے علیمہ خان اور نورین خان کو تحویل میں لے لیا
راولپنڈی پولیس نے علیمہ خان اور نورین خان کو تحویل میں لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز)پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور نورین خان کو تحویل میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو اڈیالہ جیل کے قریب واقع ناکے سے حراست میں لیا، پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا۔راولپنڈی پولیس علیمہ خان اور نورین خان کو حراست میں لے کر چکری انٹرچینج کی جانب روانہ ہو گئی۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ کے قریب سلمان اکرم راجا و دیگر وکلا کے ساتھ دھرنا دے رکھا تھا، علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جب تک بھائی سے ملاقات نہیں کروائی جاتی یہاں سے نہیں جائیں گے، عمران خان سے ملاقات کے لیے آئے تھے، ہمیں جیل سے 2 کلو میٹر دور روکا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسندھ حکومت کا آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے مردوں کو نس بندی کی سہولت دینے کا فیصلہ سندھ حکومت کا آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے مردوں کو نس بندی کی سہولت دینے کا فیصلہ دشمن نے پانی بند کیا تو وہ سبق سکھائیں گے وہ کانوں کو ہاتھ لگائے گا، وزیراعظم سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ چیف جسٹس کی پنشن اور مراعات میں کتنا اضافہ ہوا، تفصیلات سب نیوز پر نومئی جلاو گھیراو کیس کا تحریری فیصلہ جاری،صنم جاوید اورعالیہ حمزہ کو گرفتار کر کے جیل بھیجنے کا حکم پانچ ممالک پاکستان کے کروڑوں ڈالرز کے ڈیفالٹر نکلے، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف بانی پی ٹی آئی کا جیل میں طبی معائنہ، کانوں اور دانتوں کی صفائی کی گئی، مکمل صحتیاب قرارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم