Nawaiwaqt:
2025-11-03@16:58:45 GMT

پاکستان میں اس وقت آئین پرعمل نہیں کیا جا رہا: عمرایوب

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

پاکستان میں اس وقت آئین پرعمل نہیں کیا جا رہا: عمرایوب

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب  نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت آئین پرعمل نہیں کیا جا رہا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ میں اپنی ضمانتیں کروانے  آیا ہوں، میرے خلاف متعدد کیسز ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف شہروں میں مختلف کیسز میں کس طرح جا سکتا ہوں ،یہ سمجھ سے بالاتر ہے ، اس کو ہم مسلط حکومت کہتے ہیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ 15 جنوری کو سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا، ان کو کہا کمشنرز اور چیف کمشنر کی تعیناتی کے لئے  نام فائنل کئے  جائیں، اس پر ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا،وسکتا ہے وزیراعظم کسی اجازت کے منتظر ہو ں ۔پی ٹی آئی کے رہنما نے  کہا کہ انہوں نے کہا تھا کہ بانی  پی ٹی آئی سے رہنمائوں کی ملاقاتیں کروائیں گے۔انہوںنے کہا کہ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ، معیشت تباہ اور بلوچستان کی حالت خراب ہے،  یہ کہتے ہیں کہ وہ فیصلے کرنے والے ہیں، فیصلے کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ۔عمر ایوب نے کہا کہ کمیشن نہ بنانے کی وجہ سے پارٹی نے مذاکرات کا بائیکاٹ کیا ہے، انہوں نے بلوچستان کے موجودہ حالات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہاں پر حالات ٹھیک نہیں ہیں اور بارڈر پر بھی حالات خراب ہیں۔عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت جمہوریت کا فقدان ہے اور 26ویں ترمیم پر ججز بھی بات کر رہے ہیں۔ پیکا ایکٹ میں ترامیم پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ صحافیوں کے گلے کا پھندہ ہے اور آزادی اظہار پر پابندی لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بہادر وزیراعلیٰ ہیں اور جنید اکبر پارٹی کے گراس روٹ ورکر ہیں جو پارٹی کو بہتر طریقے سے چلائیں گے۔عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی متحد ہے اور جو لوگ پارٹی میں اختلافات کی باتیں کر رہے ہیں، وہ محض خواب دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے کمیشن نہ بنانے پر پارٹی نے مذاکرات سے بائیکاٹ کیا ہے اور 28 جنوری کو ہونے والے مذاکراتی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: عمر ایوب نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہے اور

پڑھیں:

کراچی : ڈمپر کی ٹکر، موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر جاں بحق،ڈرائیور گرفتار

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) راشدی گوٹھ کے قریب ڈمپر نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں اس پر سوار ایف آئی اے کا افسر جاں بحق ہوگیا۔کراچی کے علاقے راشدی گوٹھ میں یہ اندوہناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا، حادثے کےنتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع ہی پر جاں بحق ہوگیا۔ملیر کینٹ پولیس کے ایس ایچ او آغا عبدالرشید نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 38 سالہ محمد ایوب کے طور پر ہوئی جو ایف آئی اے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے طور پر تعینات تھے اور ایئرپورٹ پر ڈیوٹی دے رہے تھے۔

ایس ایچ او آغا عبدالرشید کے مطابق جب محمد ایوب ایک لنک روڈ سے نکلے تو ایک لاپرواہی سے چلائے جانے والے ڈمپر نے انہیں ٹکر مار کر کچل دیا۔ایس ایچ او کے مطابق، محد ایوب کے سر پر شدید چوٹیں آئیں جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ افسر نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا، تاہم حادثہ اتنا شدید تھا کہ ان کا سر کچل گیا۔لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ صبح 8 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا۔ ڈمپر کے ڈرائیور انور خان کو گرفتار کرکے ٹرک کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ
  • مقامی حکومتوں کے لیے آئین میں تیسرا باب شامل کیا جائے، اسپیکر پنجاب اسمبلی
  • روشن معیشت رعایتی بجلی پیکج کا اعلان قابل تحسین ہے،حیدرآباد چیمبر
  • سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہو چکا، چین نے کبھی کسی دوسرے ملک سے تعلق نہ رکھنے کی شرط نہیں لگائی، احسن اقبال
  • کراچی : ڈمپر کی ٹکر، موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر جاں بحق،ڈرائیور گرفتار
  • پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: صائم ایوب اور کوئنٹن ڈی کاک نے کونسے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟
  •  دینی مدارس کے خلاف اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی کا رویہ دراصل بیرونی ایجنڈے کا حصہ ہے، مولانا فضل الرحمن 
  • دہشتگردی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ، اسپر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، بیرسٹر دانیال
  • دہشت گردی پاکستان کےلیے ریڈ لائن ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، بیرسٹر دانیال چوہدری
  • کراچی سمیت سندھ کے مہاجروں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، ڈاکٹر سلیم حیدر