پاکستان کوسٹ گارڈزنے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کر لی۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق بلوچستان کے علاقے جیوانی میں انٹلیجنس ذرائع کی بنیاد پر منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کی گئی۔ کوسٹ گارڈز کی جانب سے کارروائی جیوانی کے شمال کی جانب انتہائی دشوار گزار علاقے میں کی گئی۔

انتھک کوششوں سے پہاڑوں میں چھپائی گئی 40 عدد پلاسٹک کے کینوں میں چھپائی گئی1832کلوگوام اعلی کوالٹی کی چرس برآمدکر لی گئی۔ خدشہ ہے کہ یہ منشیات اندرون اور بیرون ملک اسمگل ہو نا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 30.

57 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے ٹیم میں شامل افیسرز اور جوانوں کی کارکردگی کو بے حد سراہا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز منشیات اور ہرطرح کی اسمگلنگ کی روک تھام اور ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان کوسٹ گارڈز

پڑھیں:

ایمل ولی خان کے بیان پر ترجمان حکومت بلوچستان کا سخت ردِ عمل آگیا

ترجمان حکومت بلوچستان کا سربراہ اے این پی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوے کہنا تھا کہ سربراہ اے این پی پوائنٹ سکورنگ کے بجائے مظلومین کے ساتھ عملی یکجہتی کریں، وزیر اعلیٰ نے اعلیٰ سطح تفتیشی ٹیم تشکیل دی، خود پیش رفت کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کا سینیٹر ایمل ولی خان کے بیان پر سخت ردعمل آگیا۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ ایمل ولی خان نے انسانی سانحے پر سیاست چمکانے کی کوشش کی، وزیر اعلیٰ تفتیشی افسر نہیں ذمہ دار حکمران ہیں جو انصاف کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ شاہد رند نے کہا کہ سینیٹر ایمل ولی خان پوائنٹ سکورنگ کے بجائے مظلومین کے ساتھ عملی یکجہتی کریں، وزیر اعلیٰ نے اعلیٰ سطح تفتیشی ٹیم تشکیل دی، خود پیش رفت کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی پہلے دن سے مظلومین کے ساتھ کھڑے ہیں، سینیٹر ایمل ولی خان کا بیان غیر سنجیدگی، لا علمی اور تعصب کا مظہر ہے۔

شاہد رند کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام دکھ میں ہیں جبکہ ایمل ولی خان سیاسی نعرے بازی میں مصروف ہیں، جو شخص خیبر پختونخوا کے مسائل کا حل نہ دے سکا وہ بلوچستان پر رائے دینے سے گریز کرے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کو تنقید کا نشانہ بنانا مظلومین کے زخموں پر وار کے مترادف ہے۔ شاہد رند نے سوال کیا کہ ایمل ولی خان بتائیں انہوں نے بلوچستان کے لئے کیا کردار ادا کیا۔؟ ایمل ولی خان اپنی ناکام سیاست چمکانے کے لئے بلوچستان کو بدنام نہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی امدادی ادارے کا آزاد کشمیر میں بڑا انسانی اقدام؛ 4,000 ریلیف کٹس کی تقسیم، 28 ہزار سے زائد متاثرہ افراد مستفید
  • مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان کی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے: ترجمان پاک فوج
  • مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے، ترجمان پاک فوج
  • جب سے حکومت آئی ہے بلوچستان جل رہا ہے، اے این پی
  • لاہور میں6ماہ کے دوران 6 ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں چوری اور چھیننے کی وارداتیں
  • پشاور ہائیکورٹ میں 2016 تا 2025 سولہ ہزار سے زائد کیس زیر التوا
  • ایمل ولی خان کے بیان پر ترجمان حکومت بلوچستان کا سخت ردِ عمل آگیا
  • رحیم یار خان؛ پولیس کی کچہ کریمنلز کے خلاف کارروائی، دو مغوی بازیاب
  • قلات میں سیکورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن؛4 دہشتگرد جہنم واصل
  • لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی بند