گوہر رشید اورکبریٰ خان کانکاح ،آخرکار وہ خبر آہی گئی جس کاسب کوانتظار تھا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی اپنی شادی کی خبروں کی تصدیق کر دی ہے۔
کبریٰ خان اور گوہر رشید کی جانب سے شادی کی خبروں کی تصدیق کرنے کے لیے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ ویڈیو پوسٹ شیئر کی گئی تھی۔
اس ویڈیو کے آغاز میں شوبز کی نامور شخصیات چھپاتی نظر آ رہی ہیں کہ انہیں نہیں معلوم کہ کس کی شادی ہے جبکہ اختتام پر کبریٰ اور گوہر خود اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ ان کی ہی شادی ہونے والی ہے۔
اب اس شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک اور خبر گردش کر رہی ہے کہ اس اداکار جوڑی کا نکاح اگلے ماہ سعودی عرب میں ہو گا۔
سوشل میڈیا پر شادی کے بارے گردش کرنے والی خبروں میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ گوہر رشید اور کبریٰ خان کے قریبی عزیز و اقارب بھی نکاح کی تقریب میں شرکت کے لیے سعودی عرب جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔
ابھی تک نکاح کی تقریب کے بارے میں سامنے آنے والی اس تفصیل کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
مزیدپڑھیں:بھارت: سول کوڈ نافذ،مسلمانوں کی دوسری شادی،طلاق پر پابندی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پی ٹی آئی بھارت کے بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کرتی ہے، بیرسٹر گوہر
اپنے جاری ایک بیان میں چئیرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بھارت کی جانب سے پاکستان پر دشمنی پر مبنی، بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتی ہے، بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کشیدگی پر چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا موقف بھی آ گیا۔ اپنے جاری ایک بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بھارت کی جانب سے پاکستان پر دشمنی پر مبنی، بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتی ہے، بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کا حق اور صلاحتیت رکھتا ہے، پی ٹی آئی اپنی قوم اور پاک افواج کے ساتھ متحد اور یک زبان ہوکر کھڑی ہے۔ بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ قانونی طور پر معطل نہیں ہوسکتا، پاکستان بھارتی اقدامات کا ہر فورم پر بھرپور جواب دے۔