11 ہزار877 پوسٹیں ختم،15 ہزار مزید ختم کرنے کی تیاری؛ رائٹ سائزنگ کمیٹی میں انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
وقاص عظیم : اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 29 وزارتوں اور ایک آئینی ادارے نے 11 ہزار 877 کی پوسٹیں ختم کیں
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزارتوں اور ڈویژنز کے رائٹ سائزنگ کے عمل کا جائزہ لیا گیا،اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں وزارت ریلوے کے رائٹ سائزنگ کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا گیا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا 29 وزارتوں اور ایک آئینی ادارے نے 11 ہزار 877 کی پوسٹیں ختم کیں، ان وزارتوں میں 4 ہزار 660 ڈائنگ پوسٹوں کی بھی تصدیق ہوئی۔وزیر خزانہ نے کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کو سراہا،وزارت ریلوے نے رائٹ سائزنگ اقدامات کا تفصیلی جائزہ کمیٹی کے سامنے پیش کیا،وزارت ریلوے میں 95 ہزار 859 منظور شدہ آسامیوں میں سے 17 ہزار پہلے ہی ختم کی جاچکی ہیں،5 ہزار 695 آسامیوں کے خاتمے کا عمل جاری ہے،رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت مزید 15 ہزار آسامیاں ختم کرنے کی منصوبہ بندی ہے، کمیٹی نے وزارت ریلوے کی رائے سائزنگ ذیلی کمیٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا
وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وزارت ریلوے
پڑھیں:
مصر کے میوزیم سے 3 ہزار سال قدیم سونے کا کڑا غائب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کی وزارتِ آثارِ قدیمہ نے کہا ہے کہ قاہرہ کے ایجپشن میوزیم کی ایک لیب سے 3 ہزار سال قدیم سونے کا کڑا غائب ہوگیا۔ وزارت کے مطابق یہ کڑا مصر کی اکیسویں سلطنت کے فرعون آمنموپ کے دورِ حکمرانی کا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ واضح نہیں کہ یہ کڑاکب آخری بار دیکھا گیا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق حالیہ دنوں میں انوینٹری چیک کے دوران اس کی گمشدگی کا انکشاف ہوا تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔وزارت نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری شروع کردی گئی ہے ۔