ڈی آئی خان: کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 5 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: ڈیرہ اسمٰعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور میں چشمہ روڈ پر ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم کے نیتجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان ریسکیو 1122 اعزاز محمود کے مطابق کار میں سوار ایک خاندان ڈیرہ اسمٰعیل کی جانب جا رہا تھا کہ کڑی خیسور پولیس اسٹیشن کی حدود میں ان کی گاڑی ٹرک کے ساتھ ٹکراگئی۔
اعزاز محمود کے مطابق ریسکیو ٹیم کے جائے حادثہ پر پہنچنے سے قبل ہی کار میں سوار پانچوں افراد دم توڑ چکے تھے۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو پہاڑ پور تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ لواحقین سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت رواد منیر، محمد معتصم، محمد طلحہ، محمد طفیل اور ڈرائیور وسیم اللہ کے نام سے ہوئی ہے، اور تمام افراد ڈی آئی خان ظفر آباد کالونی کے رہائشی تھے۔
قبل ازیں 13 مئی کو بھی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ہی ڈیرہ ژوب ہائی وے پر سلینڈر سے بھرے تیز رفتار ڈمپر کی کار کو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گھر میں آتشزدگی، 2 خواتین جاں بحق
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن شاہ فیصل چوک کے قریب گھر میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق گھر میں آگ لگنے سے جھلس کر 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی خواتین کی لاشیں عباسی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
ریسکیو حکام نے کہا کہ فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔