چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ پیکا بل پر بحث کروا سکتےتھے، مصدق ملک
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ فیصل سلیم چاہتے تو پیکا بل کی منظوری سے قبل جتنی دیر چاہتے اس پر ڈیبیٹ کرواتے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔
پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف سینیٹر عون عباس بپی کا کہنا تھا کہ فیصل سلیم کمیٹی کے اجلاس میں پیر کو اکیلے اپوزیشن رکن تھے۔
انہوں نے کہا کہ اگر وہ بل پر ووٹنگ کرواتے تب بھی یہ منظور ہی ہونا تھا، تاہم اس کے باوجود پارٹی نے انہیں شوکاز جاری کیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پی ٹی آئی تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی: بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹوچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 39 پارلیمنٹیرین ڈس کوالیفکیشن کے رسک پر ہیں، یہ اقدام جمہوریت کے لیے خوش آئند نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام لوگوں نے برداشت کیا، بدقسمتی سے مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا۔
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اب بہتری کی طرف جانا چاہیے۔