کراچی:

پاکستان بھر میں ماہ رجب کی عظیم رات شب معراج انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔

ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، دیہاتوں اور قصبوں میں شب معراج کے حوالے سے مساجد پر چراغاں کیا گیا، اور واقعہ شب معراج کے روح پرور اجتماعات منعقد کیے گئے۔

جماعت اہلسنّت پاکستان  کے تحت ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی 27 ویں شب رجب المرجب جشن معراج مصطفی انہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

شہر بھرکی مساجد میں شب معراج النبی کے روح پرور اجتماعات میں علمائے کرام نے رحمۃ اللعالمین کے عظیم معجزہ معراج شریف کے واقعات و فضائل بیان کئے۔

مساجد میں محافل میلاد، ختم دورود شریف، نوافل، صلوۃ التسبیح، قصیدہ بردہ، معراجیہ شریف اور خصوصی دعاؤں کااہتمام کیا گیا۔

معراج النبی کے مرکزی اجتماع سے میمن مسجد مصلح الدین گارڈن جوڑیا بازار میں جما عت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے خطاب کرتے کہا کہ  واقعہ معراج محسن انسانیت کی عظمت و رفعت کا شاہکا ر ہے۔ سفرِ معراج کو حضو ر خاتم النبیاء کے تمام معجزوں پر امتیازی حیثیت حاصل ہے۔

شب معراج حضورنے اپنی آنکھوں سے اللہ کا دیدار کیا اور رحمت عالم کو جتنے بھی معجزے عطا کئے گئے ان میں معجزہ معراج سب سے بڑا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ  رب العالمین نے اپنے حبیب کو قلیل وقت میں مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ، سات آسمانوں اور جنت کی سیر کرائی، رسا لت مآب مسجد اقصیٰ میں انبیا ء و رسل کی امامت فرما کر امام الانبیا ہ کے مرتبے سے نوازے گئے۔ 

باری تعالی نے شب معراج میں امت مسلمہ کو عظیم تحفہ نماز پنچگانہ عطا فرمایا۔ انہوں نے  معجزہ معراج بیان کر تے ہوئے عوام الناس سے اسوہ حسنہ کو اپنانے پر زور دیا۔

نیز شہر کراچی کے دیگر مقامات پر معراج النبی کی محا فل سے ڈاکٹرسید عبد الوہاب قادری، علامہ سید عبد القادر شاہ شیرازی، مولانا الطاف قادری، علامہ کامران رضوی، مولانا سید عبد الحق سیفی، مفتی بلال قادری، مولانا فخر الحسن، مولانا جمیل امینی، مفتی عتیق قادری، مفتی شوکت علی خان، مولاناعباس رضا الباروی، میر غالب شاہ، مولاناعاشق سعیدی، مفتی فیاض قادری،علامہ فرحان شیخ، مفتی احمر حشمتی، علامہ فیصل رشید نے کہا کہ  حضو رﷺ کا اعزاز ہے کہ شب معراج میں تمام انبیا ء کرام کی قبلہ اؤل بیت المقدس میں امامت فرمائی۔

شب معراج رحمت عالم کو جتنے بھی معجزے عطا کئے گئے ان میں معجزہ معراج سب سے بڑا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

امریکا، مسلمانوں کو گھروں اور مسجد کی تعمیر سے روک دیا گیا

امریکی میڈیا کا بتانا ہے کہ گورنر کی جانب سے گھروں کی تعمیر کو روکنے کی وجہ ایک ہزار گھروں پر مشتمل اس منصوبے کو ایک مسجد کے گرد بنایا جانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر نے مسلمانوں کو گھروں اور مسجد کی تعمیر سے روک دیا۔ مغربی میڈیا کے مطابق عام حالات میں ٹیکساس کے شہر جوزفین کے باہر 400 ایکڑ زمین پر رہائشی منصوبہ کوئی غیر معمولی بات نہ ہوتی، لیکن حالیہ مہینوں میں گورنر گریگ ایبٹ نے اِس مجوزہ منصوبے کو روکنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ امریکی میڈیا کا بتانا ہے کہ گورنر کی جانب سے گھروں کی تعمیر کو روکنے کی وجہ ایک ہزار گھروں پر مشتمل اس منصوبے کو ایک مسجد کے گرد بنایا جانا ہے۔ اِس منصوبے کے دفاع کے لیے اسلامی سینٹر کے وکیل کا کہنا ہے کہ یہ کوئی جرم نہیں ہے، گورنر کا ردعمل دیکھ کر لگتا ہے جیسے یہ نائن الیون 9/11 ہو۔

متعلقہ مضامین

  • دین کی دعوت مرد و زن کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ڈاکٹر حسن قادری
  • اقوام عالم کے درمیان تعاون، باہمی احترام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: یوسف رضا گیلانی
  • پہلگام حملہ جھوٹ کا پلندہ، مودی حکومت کی چال ہے: عبدالخبیر آزاد  
  • گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی روضہ حضرت امام حسین علیہ السلام پر حاضری
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی روضۂ حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ پر حاضری
  • عالمی عدالت نے نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا حکم دیا، مگر اس فیصلے کا احترام امریکا سمیت کوئی نہیں کررہا، فضل الرحمان
  • امریکا، مسلمانوں کو گھروں اور مسجد کی تعمیر سے روک دیا گیا
  • متحدہ علماء محاذ کا 26 اپریل ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان
  • متحدہ علماء محاذ کا 26 اپریل ملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال کی حمایت کا اعلان
  • قابض اسرائیلی آبادکاروں کا ایک بار پھر مسجد اقصیٰ پر دھاوا