گزشتہ سال حج کرنے والے عازمین کو کتنی رقم واپس ملے گی؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
حکومت پاکستان نے گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کے 40 ہزار روپے واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک نے سما ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ رقوم کی واپسی کیٹیگری کے حساب سے ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سال عازمین کو اتنے ہی پیسوں میں زیادہ سہولتیں دیں گے۔ اندازے کے مطابق ہر حاجی کو 40 ہزار روپے تک واپس ملیں گے، اس سال پرانی قیمت پر ہی منیٰ میں عازمین کو اضافی سہولتیں دیں گے۔
مزید پڑھیں: مہنگا حج کرنے والوں کے نام ایف بی آر کو بھیجنے کا فیصلہ
وفاقی وزیر نے مزید کہا اس سال حج کے دوران عازمین کو 3 وقت کا کھانا دیا جائے گا۔ گزشتہ برس منیٰ میں روم کولر تھے اس سال ایئر کنڈیشنڈ دیا جائے گا۔ گزشتہ برس حجاج نے منیٰ میں کپڑوں کے خیموں میں قیام کیا تھا، امسال جپسم کے بنے خیمے حجاج کو فراہم کریں گے۔ سب سے بڑی سہولت روڈ ٹو مکہ کی ہوگی۔ عازمین کی امیگریشن پاکستان میں سامان سعودی ہوٹل میں ہی ملے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
40 ہزار حج حکومت پاکستان منیٰ وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: حکومت پاکستان وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک عازمین کو اس سال
پڑھیں:
وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ایرانی سفیر کو پاکستان و ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 22ویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور ایرانی کمپنیوں اور سرکاری اداروں کو ’’فوڈ ایگ‘‘ نمائش میں شرکت کی دعوت دی، جو 25 سے 27 نومبر 2025 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔ جام کمال نے تجویز دی کہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ اور زاہدان کے گورنر کی اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا اہتمام کیا جائے تاکہ سرحدی علاقوں میں تجارت اور عوامی فلاح و بہبود کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بحری امور، ریلوے اور مواصلات کے وزراء کو بھی ایران مدعو کیا جائے تاکہ باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے دوطرفہ تجارت میں پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایران نے پاکستان سے 4 لاکھ ٹن چاول کی درآمد مکمل کر لی ہے جبکہ اب وہ مویشیوں کی خوراک اور مکئی کی خریداری کے لیے تیار ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مثبت پیشرفت سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔