امریکہ نے پاکستان کے لیے امداد بند کردی ، متعدد منصوبے متاثر
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
واشنگٹن: امریکا نے پاکستان کے لیے امداد بند کرنے کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد کئی اہم منصوبے عارضی طور پر روک دیے گئے ہیں۔ گزشتہ دنوں امریکا نے دنیا کے مختلف ممالک کے لیے اپنی غیر ملکی امدادی پروگراموں کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا، جن میں یوکرین، تائیوان اور اردن کی امداد بھی شامل تھی۔ یہ امدادی پروگرام 90 روز کے لیے معطل کیے گئے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے تمام سفارتی مشنز کو ہدایت دی تھی کہ وہ تمام امدادی پروگرام فوراً معطل کر دیں اور اس حوالے سے تمام کام بند کر دیے جائیں۔ اب امریکی حکام نے پاکستان کے لیے بھی امداد بند کرنے کی تصدیق کی ہے، جس کے نتیجے میں توانائی، زراعت، جمہوریت، انسانی حقوق اور گورننس جیسے اہم شعبوں کے منصوبے متاثر ہو گئے ہیں۔
اس کے علاوہ، ایمبیسڈر فنڈ برائے ثقافتی پریزرویشن کے تحت ایک منصوبہ بھی عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امدادی پروگراموں کا جائزہ لے کر از سر نو فیصلہ کیا جائے گا کہ انہیں دوبارہ شروع کیا جائے یا نہیں۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
اسحٰق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے آج اہم ملاقات طے
اسلام آباد:ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے، جہاں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ اور سفارتخانے کے سینئر حکام نے ان کا استقبال کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق اسحٰق ڈار دورہ امریکا کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے جو آج محکمہ خارجہ میں ہو گی۔
ملاقات میں پاک-امریکہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی جائے گی، خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔
اس موقع پر دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
اسحٰق ڈار اپنے دورہ واشنگٹن کے دوران معروف امریکی تھنک ٹینک دی اٹلانٹک کونسل میں بھی خطاب کریں گے، جہاں وہ پاکستان کا مؤقف، خطے کی صورتحال اور پاک-امریکہ تعلقات کے مستقبل پر روشنی ڈالیں گے۔