اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ، ڈالر سستا ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ، ڈالر سستا ہو گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ، انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا ، دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاروبار ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 65 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تاہم تھوڑی دیر بعد انڈیکس مثبت سے منفی میں تبدیل ہو گیا جس کے بعد 100 انڈیکس 703 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 12 ہزار 816 پوائنٹس پر آ گیا۔
گزشتہ روز بھی دوسرے اور آخری سیشن میں انڈیکس مثبت سے منفی ہوا تھا جس سے انڈیکس نے ایک لاکھ 14 ہزار کی حد کھو دی تھی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے ، روپے کے مقابلے میں 8 پیسے سستا ہونے ہونے کے بعد امریکی کرنسی 278 روپے 75 پیسے کی ہو گئی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسٹاک ایکسچینج میں سستا ہو ہو گیا
پڑھیں:
دریائے سندھ اور چناب کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب، فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن (FFD) کے مطابق دریائے چناب اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام نے قریبی علاقوں کے رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور قادرآباد کے مقامات پر پانی کی سطح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد 1 لاکھ 44 ہزار 378 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 20 ہزار 728 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، قادرآباد پر پانی کی آمد 1 لاکھ 19 ہزار 844 کیوسک جبکہ اخراج 1 لاکھ 4 ہزار 844 کیوسک ریکارڈ ہوا۔
اسی طرح دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر بھی پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے، تربیلا بیراج پر آمد 3 لاکھ 58 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 49 ہزار 900 کیوسک ہے، کالاباغ پر پانی کی آمد 3 لاکھ 66 ہزار 503 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 58 ہزار 503 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 59 ہزار 753 کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 40 ہزار 753 کیوسک ہے، تونسہ بیراج پر آمد 3 لاکھ 11 ہزار 896 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 5 ہزار 396 کیوسک ریکارڈ ہوا جبکہ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 45 ہزار 474 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 12 ہزار 781 کیوسک ہے۔
ایف ایف ڈی کے مطابق تمام مقامات پر اس وقت نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے، تاہم اگر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تو صورتِ حال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔