Jang News:
2025-07-26@13:53:04 GMT

بالائی بلوچستان میں بارش اور برف باری کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

بالائی بلوچستان میں بارش اور برف باری کا امکان

—فائل فوٹو

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ بالائی بلوچستان میں بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنےکا امکان ہے، شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

کراچی میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں شمال مشرق سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے۔

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

بلوچستان کے شمالی اضلاع میں سردی کی لہر

بلوچستان کی پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، کان مہتر زئی میں درجۂ حرارت منفی 4 ڈگری تک گر گیا ہے جبکہ بالائی علاقوں میں درجۂ حرارت منفی 8 سے 10 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

آج شام یا رات گئے بالائی بلوچستان میں بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

چمن کے بالائی اضلاع میں میں برف باری کے بعد معمولاتِ زندگی بدستور متاثر ہیں۔

 متاثرین کا کہنا ہے کہ برف باری سے متاثرہ صرف بالائی مرکزی رابطہ سڑکیں بحال کی جا سکی ہیں، دیہات کی بیشتر رابطہ سڑکوں پر بحالی کا کام شروع نہیں کیا جا سکا ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے کی جانب سے چمن میں حالیہ برف باری سے متاثرہ خاندانوں کو رمضان فوڈ پیکیج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کا امکان ہے کراچی میں

پڑھیں:

کراچی: بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ٹینک بنانے کا کام مکمل

فوٹو بشکریہ فیس بک

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ٹینک کا کام مکمل کر لیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے لیے سندھ سیکریٹریٹ اور برنس گارڈن کے اطراف میں ٹینک بنائے گئے ہیں۔


اُنہوں نے مزید بتایا کہ دونوں ٹینکوں میں 2 لاکھ 35 ہزار گیلن بارش کا پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا۔

میئر کراچی نے یہ بھی بتایا کہ ان ٹینکوں میں برنس گارڈن، آرٹس کونسل، سندھ سیکریٹریٹ کے اطراف میں پانی کھڑا ہونے کی شکایات دور ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • شہر قائد میں آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں
  • کراچی میں آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات
  • کراچی پر آج اور کل بادل چھائے رہیں گے، پیر سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • پنجاب: بارشوں کا ایک اور اسپیل تیار، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ
  • کراچی: بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ٹینک بنانے کا کام مکمل
  • کراچی میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی، کیا درجہ حرارت بڑھے گا؟
  • ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
  • بلوچستان میں گرمی، بیشتر اضلاع میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
  • کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان
  • آئندہ 24 گھنٹوں میں کہاں کہاں موسلادھار بارشیں ہوں گی؟بڑی پیشگوئی