26ویں آئینی ترمیم کی بنیاد ایک خط پر ہے؛جسٹس محسن اختر کیانی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےجسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم کی بنیاد ایک خط پر ہے، ایک خط نے پورے نظام کو تبدیل کردیا ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ وکلا اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، امید ہے عدلیہ اپنا کردار ادا کرے گی،مجھے آج بار نے صرف چائے پلانے کے لیے مدعو کیا ،پھر مجھے کہا گیا آپ نے صرف کچھ وکلاء کو سرٹیفکیٹ دینے ہیں ۔جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا تھا کہ پھر یہاں آکر بتایا کہ وہ سرٹیفکیٹ صرف60ہیں،پھر یہاں آکر پتہ چلا یہ یہاں تو میڈیا بھی ہے ، جسٹس محسن اختر کیانی کے خطاب پر ہال میں قہقہے لگ گئے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جسٹس محسن اختر کیانی
پڑھیں:
مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمد میں جون کے دوران سالانہ بنیاد پر 25.58 فیصد اضافہ ،حجم 10.8 ارب روپے رہا
مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء) مچھلی اور اس کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں جون 2025 کے دوران سالانہ بنیاد پر 25.58 فیصد اضافہ ہوا ۔(جاری ہے)
ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس)کی رپورٹ کے مطابق رواں سال جون کے دوران مچھلی اور اس کی برآمدات کا حجم 10.8 ارب روپے رہا جبکہ جون 2024 میں 8.6 ارب روپے رہا تھا ۔ اس طرح جون 2024 کے مقابلے میں جون 2025 کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 2.2 ارب روپے یعنی 25.58فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔