رونے کے حیران کُن طبی فوائد
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
آنسو نہ صرف ایک جذباتی ردعمل ہیں بلکہ آنکھوں کی صحت اور مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
آنسوؤں سے حاصل ہونے والے صحت کے فوائد درج ذیل ہیں:
1) آنسو آنکھوں کو نم رکھتے ہیں، خشکی اور جلن کو روکتے ہیں۔ یہ دھول، گرد اور دیگر ذرات کو آنکھوں سے خارج کردیتے ہیں جو داخل ہوچکے ہوتے ہیں.
2) آنسوؤں میں ایک کیمیکل لائزوزائیم ہوتا ہے۔ یہ اینٹی مائکروبیل خصوصیات والا انزائم انفیکشن سے بچاتا ہے۔ آنسو آنکھوں کے سطحی حصے کورنیا کو آکسیجن اور غذائی اجزاء بھی فراہم کرتے ہیں۔
3) رونا تناؤ کے ہارمونز جیسے کورٹیسول کے اخراج میں مدد کرتا ہے، راحت اور سکون کا احساس فراہم کرتا ہے۔
4) آنسو بہانا آکسیٹوسن اور اینڈورفنز جیسے کیمیکلز کے اخراج کو متحرک کرتا ہے جو موڈ کو بہتر کرسکتا ہے اور درد کو کم کرنے کا باعث ہوتا ہے۔
5) جذباتی طور پر متحرک کردہ آنسو اضطراری یا بیزل آنسوؤں کی اقسام سے مختلف ہوتے ہیں کیونکہ ان میں تناؤ سے متعلق ہارمونز اور زہریلے مواد کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ رونے سے جسم کو ان مادوں کو ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
6) آنسو بہانے سے پیراسیمپیتھیٹک اعصابی نظام فعال ہوتا ہے جس سے جسم کو آرام اور جسمانی درد کے احساس کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
7) آنسو آنکھوں کی صاف اور ہموار سطح کو برقرار رکھنے میں بھی مدد کرتے ہیں جو تیز بصارت کے لیے ضروری ہے۔
8) آنسوؤں میں موجود لائزوزائیم اور دیگر پروٹین قدرتی دفاعی طریقہ کار فراہم کرتے ہیں جس سے آنکھوں میں انفیکشن کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بلو اسکائی کے صارفین کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کرگئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) سے مشابہت رکھنے والے ڈی سینٹرلائزڈ مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم بلو اسکائی نے صارفین کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کرنے کے بعد ’ڈس لائک‘ فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔
ڈس لائک فیچر صارفین کو اپنی فیڈ میں ایسے مواد کی نشاندہی کرنے کی سہولت دے گا جسے وہ دوبارہ دیکھنا نہیں چاہتے اور پلیٹ فارم کے الگورتھم کو صارفین کی ترجیحات بہتر طور پر سمجھنے میں مدد فراہم کرے گا۔ نیا فیچر منفی رویوں کو فروغ دینے کے بجائے فیڈ کی شخصی نوعیت بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں بات چیت دلچسپ، حقیقی اور بااحترام ماحول میں ہو۔’ڈس لائک‘ فیچر کے علاوہ، بلو اسکائی نئے فیچرز جیسے سوشل نیبرہڈز، ڈیزائن اپ ڈیٹس اور ریپلائی سسٹم میں بہتری پر بھی کام کر رہا ہے۔
پلیٹ فارم اپنے ماڈل میں بھی بہتری لا رہا ہے تاکہ اسپیم، منفی یا غیر متعلقہ تبصروں کی نشاندہی کی جا سکے اور انہیں نیچے دکھانے کی سہولت فراہم کی جا سکے۔
کمپنی کے مطابق یہ اپ ڈیٹس صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنانے اور پلیٹ فارم کو ایک محفوظ اور متوازن سوشل نیٹ ورک بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہیں۔