غاصب صیہونی وزیر نے گرفتاری کے خوف سے بیلجیئم کا دورہ منسوخ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ برسلز سے موصول ہونیوالے ایک "پیغام" کے بعد غاصب صیہونی رژیم کے وزیر برائے ڈائیاسپورہ امور نے بیلجیئم کا اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے کیونکہ اس پیغام میں کہا گیا تھا کہ اس صیہونی وزیر کو "سزا سے استثنی" حاصل نہیں! اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے وزیر برائے ڈائیاسپورہ امور عمیخائی چیکلی (Amichai Chikli - Minister of Diaspora Affairs) نے گرفتاری کے خوف سے بلجیئم کا اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے صیہونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ برسلز سے ایک "پیغام" موصول ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اس صیہونی وزیر کو "سزا سے استثنی" حاصل نہیں! اسرائیلی ریڈیو ٹیلیویژن تنظیم نے بیلجیئم ذرائع سے نقل کرتے ہوئے مزید کہا کہ برسلز کا کہنا تھا کہ عمیخائی چیکلی کو "گرفتاری سے استثنی" حاصل نہیں۔ صیہونی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غاصب صیہونی وزیر کا دورۂ برسلز، فلسطینی حامی گروہوں کی درخواست کے جواب میں اس کی ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے باعث منسوخ کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: غاصب صیہونی صیہونی وزیر
پڑھیں:
وفاقی وزیر مصدق ملک کا یو این ڈی پی کے وفد کے ہمراہ شگر کا دورہ
اس دوران انہوں نے شگر ویلی میں گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت نصب کردہ ارلی وارننگ سسٹم، حفاظتی بند اور دیگر منصوبوں کا جائزہ لیا اور گلیشئیر کے پگھلاؤ اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے مقامی آبادیوں کو ہونے والے نقصانات کا بھی جائزہ لیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے یو این ڈی پی اور وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ضلع شگر کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے شگر ویلی میں گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت نصب کردہ ارلی وارننگ سسٹم، حفاظتی بند اور دیگر منصوبوں کا جائزہ لیا اور گلیشئیر کے پگھلاؤ اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے مقامی آبادیوں کو ہونے والے نقصانات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر کمشنر بلتستان کمال خان، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی اور ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ذاکر حسین اور گلاف پراجیکٹ کے صوبائی کوآرڈینیٹر رشید الدین نے وفد کو مختلف منصوبوں پر برینفگ دی۔ وفاقی وزیر مقامی لوگوں سے بھی ملے اور ان کے مسائل دریافت کئے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر شگر اور کمشنر بلتستان کو موسمیاتی تبدیلی کے سبب مقامی آبادی کو ہونے والے نقصانات پر تفصیلی رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت دی۔