اسلام آباد : دنیا بھر میں میں چینی سفارت خانوں اور قونصل خانوں نے  جشن بہار  کا استقبال کرنے کے لئے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا ہے ۔ پاکستان میں چینی سفارت خانے نے اسلام آباد میں چینی نئے سال کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ پاکستانی بچوں کی جانب سے مارشل آرٹس، رقص اور گیت کی پرفارمنس نے جشن کے ماحول کو دوبالا کیا۔ چینی اور غیر ملکی مہمانوں نے روایتی چینی تہوار کے رسوم و رواج کا تجربہ کیا جن میں ڈمپلنگ بنانا، ٹی آرٹ کی نمائش سے محظوظ ہونا اور چینی چائے اور روایتی پیسٹریوں کا ذائقہ چکھنا شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: میں چینی

پڑھیں:

پاکستان میں ملائیشین ہائی کمشنر کا گامالکس اولیوکیمیکلز فیکٹری کا دورہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان میں تعینات ملائیشیا کے ہائی کمشنر داتو محمد اظہر مزلان نے پاکستان سوپ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے رکن ادارے گامالکس اولیوکیمیکلز لمیٹڈ کے پورٹ قاسم میں واقع جدید صنعتی پلانٹ کا دورہ کیا۔ گزشتہ روز ہونے والے اس دورے کا مقصد پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان صنعتی تعاون اور اولیوکیمیکلز سیکٹر میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع کو فروغ دینا تھا۔ہائی کمشنر کا یہ دورہ ملائیشین قونصل جنرل کراچی کی جانب سے منعقدہ خصوصی تقریب ’’آ ملائیشیا چلیں‘‘میں شرکت کے موقع پر ترتیب دیا گیا۔ اس موقع پر ہائی کمشنر مسٹر ہرمن ہاردیناتا احمد ‘قونصل جنرل ملائیشیا کراچی اور دیگر معزز نمائندگان بھی موجود تھے۔دورے کے دوران ہائی کمشنر کو گامالکس کے جدید پیداواری نظام، ماحول دوست پائیدار اقدامات اور پاکستان کی صنعتی ترقی میں کمپنی کے کردار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ معزز مہمانوں نے فیکٹری کی تکنیکی مہارت اور بین الاقوامی معیار کے مطابق پیداواری عمل کو سراہا۔پاکستان سوپ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین، چیف ایگزیکٹو و منیجنگ ڈائریکٹر گامالکس گروپ اور ملائیشیا۔پاکستان بزنس کونسل کے قائم مقام چیئرمین عثمان احمد نے اس موقع پر کہا کہ ہائی کمشنر اور قونصل جنرل کی آمد پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارتی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے اور صنعتی شراکت داری و پائیدار ترقی کے نئے باب کا اضافہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب بمقابلہ بہار تنازعہ، مودی کی ناکام پالیسیوں کے باعث بھارت میں نئی دراڑ
  • صفر کی بہار، صائم ایوب نے ایشیا کپ میں کتنے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟
  • سعود ی عرب کی جانب سے اٹلی میں عربی لینگویج فیئر کا انعقاد
  • بہار کے بعد اب دہلی میں بھی ایس آئی آر ہوگا، الیکشن کمیشن تیاریوں میں مصروف
  • اسلام آباد: چینی مقررہ نرخ سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہو گا
  • خالصتان حامی گروپ کی وینکوور میں بھارتی قونصل خانے پر قبضے کی دھمکی
  • اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر
  • پاکستان میں ملائیشین ہائی کمشنر کا گامالکس اولیوکیمیکلز فیکٹری کا دورہ
  • لاہور، سپیکر پنجاب اسمبلی سے نئے ترک قونصل جنرل کی ملاقات
  • ’’سائنس آن ویلز‘‘سیریز کا دوسرا پروگرام اسلام آباد میں کامیابی سے منعقد ، چینی صدر کے ’’ہم نصیب معاشرے‘‘کے وژن کا عملی عکس