سندھ ہائیکورٹ ، پاکستان سپرلیگ میں سٹے کے ملزم کی درخواست پرڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی طلب
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2025ء)سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان سپر لیگ میں سٹے کے ملزم کی درخواست پرڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی کو طلب کرلیاہے۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان سپر لیگ میں سٹے کے ملزم کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
(جاری ہے)
درخواستگزار کے وکیل شوکت حیات ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ نریش کمار کو پی ایس ایل 2022 میں سٹہ کھیلنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ملزم کا مقدمہ بینکنگ کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ ملزم چاولوں کا تاجر ہے بلاوجہ اکائونٹس منجمد کردیئے ہیں۔ ملزم کے 3 بینک اکائونٹ غیر قانونی طورپر منجمد کئے گئے۔ دوران تفتیش ثابت ہوا کہ ان اکائونٹس کا سٹے سے تعلق نہیں۔ ملزم پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے، اکائونٹ ری اوپن کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی کو طلب کرلیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
کراچی: شوہر کے مبینہ بدترین تشدد سے کوما میں جانے والی نوبیاہتا دلہن انتقال کرگئی
کراچی کے علاقے لیاری میں شوہر کے مبینہ بدترین تشدد کے بعد کوما میں جانے والی نوبیاہتا لڑکی انتقال کر گئی۔
رپورٹ کے مطابق لیاری شاہ بیگ لین میں شوہر کے تشدد کا شکار نوبیاہتا دلہن شانتی سول اسپتال ٹراما سینٹر میں زیر علاج تھی۔
پولیس نے بتایا کہ 19 سالہ شانتی نے سول اسپتال ٹراما سینٹر میں اب سے کچھ دیر قبل دم توڑا، شوہر کے بہیمانہ تشدد کا شکار 19سالہ شانتی تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شادی 15 جون کواشوک سے ہوئی تھی جبکہ تشدد کا واقعہ 17 جون کو پیش آیا تھا، ملزم نے لڑکی کے جسم کے مختلف حصوں کو کاٹا تھا جس سے اسکی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بغدادی پولیس نے ملزم اشوک کو گرفتار کرلیا تھا، ملزم اشوک کیخلاف لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے، ملزم کو عدالت نے جیل بھیج دیا تھا۔