کراچی(نیوز ڈیسک)حکومت پاکستان نے قومی شناختی کارڈ ایکٹ 2002 میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت خصوصی افراد اور اعضاء عطیہ کرنے والوں کے لیے منفرد شناختی کارڈز جاری کیے جائیں گے۔

نادرا کے ترجمان کے مطابق، یہ اقدام خصوصی افراد کی سہولیات میں اضافے اور ان کی بہتر شناخت کے لیے کیا جا رہا ہے۔

خصوصی افراد کو وہیل چیئر کے لوگو (ؒLogo) کے ساتھ تاحیات معیاد کے منفرد شناختی کارڈ فراہم کیے جائیں گے۔ مزید یہ کہ، خصوصی بچوں کے بے فارم یا نوعمرکارڈ پر بھی وہیل چیئر کا نشان شامل ہوگا تاکہ ان کی پہچان آسان ہو سکے۔

اِس کے علاوہ، اعضاء عطیہ کرنے والوں کو بھی ایک خصوصی کارڈ فراہم کیا جائے گا، جو تاحیات درستگی کے ساتھ ہوگا اور اس پر وہیل چیئر اور عطیہ دہندہ کی علامت موجود ہوگی۔ اعضاء کے عطیہ کے لیے متعلقہ اداروں میں رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان نادرا کا کہنا تھا کہ یہ ترامیم آئندہ گزٹ میں نوٹیفکیشن کے بعد نافذ العمل ہوں گی اور ان پر باضابطہ عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔

یہ منفرد اقدام نہ صرف خصوصی افراد کی زندگی کو آسان بنائے گا بلکہ اعضاء عطیہ کرنے کی حوصلہ افزائی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
مزیدپڑھیں:ٹرمپ کے قریبی رچرڈ گرینیل نے عمران خان کی رہائی کی ٹویٹس ڈیلیٹ کردیں

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اعضاء عطیہ کرنے خصوصی افراد شناختی کارڈ کے لیے

پڑھیں:

خصوصی افراد کو ڈرائیونگ کی تربیت اور لائسنس دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی افراد کےلیے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ نے افتتاحی تقریب میں خصوصی افراد کو ڈرائیونگ لائسنس دینے کے اقدامات کرنے کی ہدایت دی تھی۔

اسی سلسلے میں آج NOWPDP ٹیم نے ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس یونس چانڈیو کے دفتر کلفٹن کا دورہ کیا، جہاں ٹیم کی ڈی ایس پی ڈرائیونگ لائسنس فہیم اور دیگر افسران سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر خصوصی افراد کے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا پر مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ تربیت اور ریٹروفٹڈ رکشوں کے ذریعے خصوصی افراد کو سہولت فراہم کی جائے گی۔

پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے  

ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس یونس چانڈیو نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور خصوصی افراد کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • خصوصی افراد کو ڈرائیونگ کی تربیت اور لائسنس دینے کا فیصلہ
  • کراچی؛ نادرا کا نئے میگا سینٹرز کھولنے کا اعلان
  • وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا شرینگل بار میں خطاب، وکلاء کی خدمات کو سراہا، خصوصی گرانٹ کا اعلان
  • کراچی میں مارچ 2026 تک نادرا کے مزید 3 میگا سینٹر کھولنے کا اعلان
  • شناختی کارڈ کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے ‘فرحان بیگ
  • نادرا لاہور ریجن میں ’’میری شناخت، میرا تحفظ‘‘ کے موضوع پر خصوصی آگاہی ہفتہ شروع
  • نادرا کا معمر شہریوں کے لیے فیس ریکگنیشن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
  • فنگر پرنٹس کے مسئلے سے دوچار معمر افراد کیلئے فیس ریکگنیشن لارہے ہیں: ترجمان نادرا
  • بچے کی پیدائش پر اسکی شناخت نہ کروانا بچے کے ساتھ حق تلفی ہے، ترجمان نادرا
  • نادرا نے شناختی کارڈ کے اندراج کے عمل کو مزید تیز کردیا