اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر حملے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم زین میر کو ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا، جبکہ دیگر 5 نامزد ملزمان نے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں اسپیکرز فورم کا لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس، 3 روز میں تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم

پولیس مزید گرفتاریوں کے لیے بھی متحرک ہے، جبکہ فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او تھانہ سول سیکریٹریٹ زاہد عمر کو معطل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر اتوار کو مظفرآباد میں حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

اسپیکر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور اسپیکرز فورم نے بھی نوٹس لیا تھا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہدایت پر چیف سیکرٹری اور آئی جی آزاد جموں کشمیر کو خطوط ارسال کیے گئے تھے۔

خطوط میں اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینٹ، چاروں صوبائی اسمبلیوں اور گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکرز کی جانب سے چوہدری لطیف اکبر پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

خطوط کے متن میں کہا گیا کہ اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی پر قاتلانہ حملہ جمہوری اقدار کے منافی ہے اور قابل مذمت ہے۔ خطوط میں چیف سیکریٹری اور آئی جی آزاد کشمیر کو واقعے کی شفاف تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی کے قافلے پر فائرنگ، 2 کارکنان زخمی

خطوط میں ہدایت کی گئی تھی کہ واقعہ پر شفاف تحقیقات کرکے 3 روز کے اندر مکمل رپورٹ پیش کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی حملہ لطیف اکبر ملزم گرفتار وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسپیکر ا زاد کشمیر اسمبلی حملہ لطیف اکبر ملزم گرفتار وی نیوز زاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر لطیف اکبر پر پر حملے

پڑھیں:

10 سالہ بچے سے بد فعلی کا مرتکب ملزم گرفتار 

10 سالہ بچے سے بد فعلی کا مرتکب ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق کاہنہ چوکی لکھوکی پولیس نے ملزم کو ہیومن انٹیلی سے دھلوکی گاوں سے گرفتار کیا، ترجمان  نے کہا کہ ملزم نے 10 سالہ بچے کو ورغلا کر کھیتوں میں لیجا کر بدفعلی کی، متاثرہ بچے فریاد کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی، ملزم حسن کیخلاف مقدمہ درج جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا،  بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • میاں بیوی پر مشتمل ڈکیت گروپ، غیرملکیوں کو کیسے لوٹتا تھا؟
  • ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاریوں سمیت 9 ملزمان گرفتار
  • 10 سالہ بچے سے بد فعلی کا مرتکب ملزم گرفتار 
  • غیرقانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20غیر ملکی باشندے گرفتار
  • کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کے سامان چوری میں ملوث پی آئی اے ملازم گرفتار
  • الیکشن کمیشن نے اسپیکر کے پی اسمبلی کے اختیارات کو سلب کیا ہے: رضا ربانی
  • انسانی اسمگلنگ، غیرقانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیرملکی گرفتار
  • پنجاب اسمبلی کے 26 معطل ارکان کی بحالی، کب کیا ہوتا رہا؟
  • اسپیکر پنجاب اسمبلی کے حکم پر اپوزیشن کے 26معطل ارکان کو بحال کر دیا گیا
  • اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اپوزیشن کے 26معطل ارکان کو فوری بحال کرنے کا حکم