ٹیرف میں اضافہ؛ ٹرمپ نے بھارت، چین اور برازیل کیلیے خطرے کی گھنٹی بجا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز

نیویارک (آئی پی ایس )امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت، چین اور برازیل کو زیادہ ٹیرف عائد کرنے والے ممالک قرار دیتے ہوئے جوابی ٹیرف لگانے کی دھمکی دی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ان تینوں ممالک کو ٹیرف کو بڑھاتے رہنے کی ڈگر پر چلنے نہیں دے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت، چین اور برازیل پر ٹیرف عائد کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ ممالک اپنے مفاد میں بہتر کر رہے ہیں لیکن امریکا کے لیے یہ درست نہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ سب سے پہلے امریکا ہے۔ ہم ایسا نظام بنائیں گے جو منصفانہ ہو اور اس سے ہمارے خزانے میں پیسا آئے اور امریکا دوبارہ امیر ہو جائے گا اور ایسا بہت جلد ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم اپنے شہریوں پر ٹیکس لگا کر دوسرے ممالک کو امیر نہیں بنائیں گے بلکہ دوسرے ممالک پر ٹیکس لگا کر اپنے شہریوں کو امیر بنائیں گے۔

نومنتخب صدر نے مزید کہا کہ جیسے جیسے دوسرے ممالک پر محصولات بڑھیں گے امریکیوں پر ٹیکس کم ہو جائیں گے، جس سے بڑی تعداد میں نئے کارخانے لگیں گے اور ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ جو ممالک ٹیرف سے بچنا چاہتے ہیں وہ امریکا میں ہی کمپنیاں اور فیکٹریاں بنائیں اس طرح امریکیوں کو اور بھی فائدہ ہوگا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چین اور برازیل ٹرمپ نے بھارت

پڑھیں:

کینیڈین وزیرِاعظم نے ٹیرف مخالف اشتہار پر ٹرمپ سے معافی مانگ لی

سیول: کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک اینٹی ٹیرف سیاسی اشتہار کے معاملے پر ذاتی طور پر معافی مانگ لی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مارک کارنی نے بتایا کہ انہوں نے اونٹاریو کے وزیرِاعلیٰ ڈگ فورڈ کو اشتہار نشر نہ کرنے کی ہدایت دی تھی، تاہم اشتہار کے نشر ہونے پر انہوں نے صدر ٹرمپ سے براہِ راست معذرت کرلی۔

مارک کارنی نے جنوبی کوریا میں ایشیا پیسیفک سربراہی اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ سے عشائیے کے موقع پر معافی مانگی، جو جنوبی کوریا کے صدر کی جانب سے دیا گیا تھا۔

کینیڈین وزیرِاعظم نے مزید بتایا کہ اشتہار نشر ہونے سے پہلے انہوں نے ڈگ فورڈ کے ساتھ اس کا جائزہ لیا تھا اور مخالفت کی تھی، لیکن اس کے باوجود یہ اشتہار آن ایئر ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ اشتہار ڈگ فورڈ نے تیار کروایا تھا، جو ایک قدامت پسند رہنما ہیں اور جنہیں اکثر ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہت دی جاتی ہے۔

اشتہار میں سابق امریکی صدر رونلڈ ریگن کا ایک بیان شامل تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ "ٹیرف سے تجارتی جنگیں اور معاشی تباہی جنم لیتی ہیں"۔

اس اشتہار کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کینیڈا سے آنے والی مصنوعات پر ٹیرف بڑھانے کا اعلان کیا تھا اور تجارتی مذاکرات روک دیے تھے۔

جنوبی کوریا سے روانگی کے موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی مارک کارنی سے ملاقات "بہت خوشگوار" رہی، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ماحولیاتی تبدیلیوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک اضافہ
  • ہمارے ایٹمی ہتھیار پوری دنیا کو 150 مرتبہ تباہ کر سکتے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
  • امریکا کو کرپٹو کا چیمپئن بنانا چاہتا ہوں: ٹرمپ
  • چین ، روس ، شمالی کوریا اور پاکستان سمیت کئی ممالک جوہری ہتھیاروں کے تجربات کررہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
  • وینیزویلا سے جنگ کا امکان کم مگر صدر نکولس مادورو کے دن گنے جاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • پاک-بھارت جنگ روکنے کا 57ویں مرتبہ تذکرہ، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ کسی بھی تعاون سے متعلق امکان کو مسترد کردیا
  • حماس کیجانب سے 3 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں واپس کرنے پر خوشی ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ممکنہ تنازعات سے بچنے کے لیے امریکا اور چین کے درمیان عسکری رابطوں کی بحالی پر اتفاق
  • کینیڈین وزیرِاعظم نے ٹیرف مخالف اشتہار پر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
  • ٹیرف مخالف اشتہار پر امریکی صدر سے معافی مانگی ہے: کینیڈین وزیر اعظم