وزیر مذہبی امور پنجاب کا قرآن بورڈ اور متحدہ علما بورڈ کو پوری طرح متحرک کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
صوبائی وزیر کو قرآن بورڈ میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور کی سکیموں بارے بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت بارے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے ترقیاتی سکیموں کی بروقت، شفاف اور معیاری تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کیلئے فالو اپ ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف چوہدری شافع حسین نے قرآن کمپلیکس کا دورہ کیا اور لائبریری، لیکچر ہال،خاتم الانبین یونیورسٹی کی عمارت اور دفاتر کا معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر نے لائبریری میں کتابوں پر پڑی گرد پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لائبریری کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر کو قرآن بورڈ میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور کی سکیموں بارے بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت بارے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے ترقیاتی سکیموں کی بروقت، شفاف اور معیاری تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کیلئے فالو اپ ضروری ہے۔
صوبائی وزیر اوقاف نے کہا کہ خاتم النبین یونیورسٹی ناگزیر ہے، اسے مکمل فعال کریں گے اور یونیورسٹی کو فعال کرکے حقیقی معنوں میں ریسرچ اور دینی علوم کی ترویج کا مرکز بنائیں گے، دینی مدارس کے طلبا کو یونیورسٹی میں رسائی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قرآن بورڈ اور متحدہ علما بورڈ کو پوری طرح متحرک کریں گے اور ان بورڈز میں معروف دینی سکالرز کو شامل کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے اوقاف کے زیر اہتمام مزارات اور مساجد کی صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کاپلان طلب کرلیا۔سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے بتایا کہ قرآن بورڈ قرآن مجید کی غلطیوں سے پاک اشاعت یقینی بناتا ہے۔مقدس اوراق کی حفاظت کیلئے قرآن محل بننے چاہئیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ترقیاتی سکیموں کی بروقت نے ترقیاتی سکیموں کہا کہ
پڑھیں:
میٹرک 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان ہو گیا
پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کے نام جاری کر دیے ہیں
*لاہور بورڈ*
حرم فاطمہ نے 1193 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی
نور الہدیٰ اور حاجی ابوذر تنویر نے 1188 نمبر کے ساتھ دوسری
محمد علی نے 1187 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن لی
*راولپنڈی بورڈ*
محمد عثمان نے 1188 نمبر حاصل کر کے ٹاپ کیا
سعد خان 1172 نمبر
ایان خان 1169 نمبر کے ساتھ نمایاں رہے
*فیصل آباد بورڈ*
محمد معیز قمر 1189 نمبر کے ساتھ ٹاپ پر رہے
ماہم ممتاز 1187
میرب ورک 1186 نمبر کے ساتھ نمایاں رہیں
*ملتان بورڈ*
ہارون حامد نے 1193 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی
حسینہ فاطمہ 1188 نمبر
اشبہ فاطمہ، میرب فاطمہ، خدیجہ نے 1187 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر حاصل کی_