MUMBAI:

بھارت کی میوزک انڈسٹری میں اے آر رحمان موجودہ دور میں شہرت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں اور بکس آفس پر ریکارڈ قائم کرنے والی کئی فلموں کی موسیقی ترتیب دے چکے ہیں اور وہ بالی وڈ کے مہنگے ترین موسیقار تصور کیے جاتے ہیں لیکن ایک اور موسیقار بھی ہیں جنہوں نے معاوضے کے اعتبار سے ان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بھارت میں فلمی موسیقی کو یادگار بنانے چند نامور موسیقاروں میں سے ایک انیرودھ روی چندر نے انڈسٹری میں تہلکہ مچاتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

انیرودھ نے صرف 33 سال کی عمر میں اے آر رحمان، اریجیت سنگھ، پریتم اور دلجیت دوسانجھ جیسے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ کر بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے موسیقار کا مقام حاصل کرلیا ہے۔

سب سے مہنگے موسیقار بننے والے انیرودھ نے اپنے کیریئر کی شروعات 2012 میں سپر ہٹ گانے ’وائے دس کولیوری دی‘ سے کی، جو فلم 3 کا حصہ تھا، یہ گانا وائرل ہو کر بین الاقوامی سطح پر ہٹ ہوگیا اور یوٹیوب پر 450 ملین ویوز حاصل کرلیا۔

اس کے بعد انیرودھ نے کئی سپر ہٹ فلموں کے لیے موسیقی ترتیب دی، جو ویجے، رجنی کانت، سمانتھا رُتھ پربھو اور شاہ رخ خان جیسے سپر اسٹارز پر فلمائے گئے۔

انیرودھ نے 2023  میں بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کی فلم جوان کے ساتھ اپنا ڈیبیو کیا اور اپنی فیس کے لحاظ سے اے آر رحمان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جہاں رحمان عام طور پر 7 سے 8 کروڑ روپے لیتے ہیں، وہیں انیرودھ نے جوان کے لیے 10 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیا۔

اس کے بعد 2024  میں انیرودھ نے این ٹی راما راؤ جونیئر کی فلم دیورا اور تامل فلم جیلر اور لیو کے لیے بھی موسیقی ترتیب دی، ان کی فیس ہر پروجیکٹ کے لیے 8 کروڑ روپے ہے، جس کے نتیجے میں وہ بھارت کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا موسیقار بن جاتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کو پیچھے چھوڑ

پڑھیں:

ناظم آباد میں باراتیوں کو شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنا مہنگا پڑ گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251104-02-4

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر پولیس دولہے کی گاڑی تھانے لے آئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں باراتیوں کو شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنا مہنگا پڑ گیا۔شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دولہے کے تین دوستوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور پولیس دولہے کی گاڑی بھی ساتھ لے آئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کے دوران ایک شخص زخمی بھی ہوا، ملزمان سے اسلحہ برآمد کرکے تین گاڑیاں تحویل میں لے لیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دولہا اور اس کا والد فرار ہوگیا۔ کراچی میں شادی بیاہ اور دیگر خوشی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں ہلاکتوں اور زخمی ہونے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا، ضلع وسطی میں تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ پر سخت پابندی عائد کردی گئی تھی۔

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • ناظم آباد میں باراتیوں کو شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنا مہنگا پڑ گیا
  • امریکا، برطانیہ اور نا ہی آسٹریلیا! دنیا کا سب سے مہنگا سیاحتی ویزا کس ملک کا ہے؟
  • سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر مہنگا
  • پاکستان آئیڈل کا جج بننے پر تنقید، فواد خان نے بھی خاموشی توڑدی
  • ایشیز سیریز اہم قرار، آسٹریلوی کرکٹرز بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز چھوڑنے لگے
  • سونے سے بنا فن یا سرمایہ داری پر طنز؟ دنیا کا مہنگا ترین ٹوائلٹ نیلامی کے لیے تیار
  • رحمان بابا،جن کے افکار ہر زمانے کیلئے مشعل راہ ہیں
  • پاکستان چھوڑنے والوں پرایف آئی اے کی نئی شرط عائد
  • بھارت ایک اور سازش ناکام:’’را‘‘ کے لئے جاسوسی کرنے والا ماہی گیر گرفتار،اعجاز ملاح نے اعتراف جرم کرلیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل, پیٹرول اور ڈیزل مہنگا , ایل پی جی کی قیمت میں کمی